راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) آتش بازی کیلئے سامان لیکر جانے والا شخص گرفتار
Share
راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) آتش بازی کیلئے سامان لیکر جانے والا شخص گرفتار، 10 ڈبیاں، ماچس پٹاخے، 5 انار، پھلجڑیاں، اور شوٹس پٹاخے برآمد زیر حراست شخص کو مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا، شراب اور اسلحہ کے خلاف کاروائی کے دوران 05 افراد گرفتار 36 لیٹر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد ، زیر حراست افراد کے خلاف کاروائیاں تھانہ پیرودھائی ، بنی، صادق آباد ، ریس کورس ،اور چکلالہ کے علاقوں میں کی گئیں، واہ کینٹ پولیس نے 02 منشیات فروشوں کو الگ الگ مقدمات میں گرفتار کر کے 03 کلو 08 سو 40 گرام چرس برآمد کر لی، نصیر آباد پولیس نے ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث تین افراد کو گرفتار کو کر کے مسروقہ موٹرسائیکل ،چھینی گئی رقم 28 ہزار، اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیا

