LOADING

Type to search

National

ہری پور (ڈیجیٹل پوسٹ) ڈپٹی کمشنر ہری پور وسیم احمد اور ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور کا حطار کا دورہ ،مین ٹرانسمیشن لائن میں آگ کے باعت وفات پانے والے افراد کے لواحقین سے ملاقات ،جائے حادثہ کا جائزہ لیا

Share

ہری پور (ڈیجیٹل پوسٹ) ڈپٹی کمشنر ہری پور وسیم احمد اور ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور کا حطار کا دورہ ،مین ٹرانسمیشن لائن میں آگ کے باعت وفات پانے والے افراد کے لواحقین سے ملاقات ،جائے حادثہ کا جائزہ لیا

ڈپٹی کمشنر ہری پور وسیم احمد اور ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور نے حطار کا دورہ کیا۔کل پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں فوت ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔واقع کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دی جا چکی اور یقین دہانی کرائی کہ واقعہ کی شفاف تحقیقات کی جائیں گی اور ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی

 ڈپٹی کمشنر ہری پور اور ڈی پی او ہری پور نے جائے حادثہ کا تفصیلی جائزہ لیا ۔جاری ریسکیو آپریشن، امدادی سرگرمیوں اور متعلقہ اداروں کی کارکردگی کا بھی معائنہ کیا گیا،

حکام نے موقع پر تمام افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ امدادی کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے اور متاثرین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔واقع سے متعلق تمام تر شواہد اکٹھا کیے جائیں اور غیر جانبدارانہ تحقیقات عمل میں لائیں۔انہوں نے کہا کہ انسانی جانوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر، جامع اور دیرپا اقدامات کیے جائیں گے،

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »