اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) وفاقی دارلحکومت میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشنز جاری۔
Share
اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) وفاقی دارلحکومت میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشنز جاری۔دو افغان شہریوں سمیت 37مشکوک افراد ،سات گاڑیاں اور18موٹر سائیکل مزید جانچ پڑتال کے لئے تھانہ جات منتقل۔پولیس ٹیموںنے غیرقانونی اسلحہ رکھنے والے ملزمان کو گرفتار کر کے ایک بندوق اور ایک پستول معہ ایمونیشن برآمد کر لیا ۔فصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں سرچ اور کومنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔اس ضمن میں ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد قاضی علی رضا کی سپر ویژن میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اورکومنگ آپریشنز کئے گئے۔سرچ آپریشن کے دوران 570افراد،225گھرانوں،53 دوکانیں، 223مو ٹرسائیکلوں اور91گاڑیوں کو چیک کیاگیا جبکہ دوافغان شہریوں سمیت 37مشکوک افراد ،سات گاڑیاں اور 18موٹر سائیکلوں کوجانچ پڑتال کے لئے تھانہ جات منتقل کیاگیا۔مزید براں غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے ایک بندوق اور ایک پستول معہ ایمونیشن برآمد کرلیا گیا۔ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد نے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنااور شہر بھرمیں سکیورٹی کو موثر بنانا ہے۔ سرچ آپریشنز ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں کئے جارہے ہیں۔ اسلام آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر، قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔شہریوں سے گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ یا ایمرجنسی ہیلپ لائن ”پکار”15-پر اطلاع دی

