LOADING

Type to search

International

واشنگٹن (ڈیجیٹل پوسٹ) ایران کے ساتھ معاملات میں پاکستان واحد ثالث،مزکرات کا اگلا رائونڈ اسلام آباد میں ہوگا :وائٹ ہاؤس

Share

واشنگٹن (ڈیجیٹل پوسٹ) ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولائن لیویٹ کا کہنا ہے کہ مذاکرات کا اگلا دور ممکنہ طور پر اسلام آباد میں ہوگا۔

حالیہ پریس کانفرنس میں ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولائن لیویٹ کا کہنا تھا کہ یہ رپورٹس غلط ہیں کہ امریکا نے جنگ بندی میں توسیع کی درخواست کی۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ بات چیت مثبت انداز میں جاری ہے اور مذاکرات میں پاکستان واحد ثالث ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ چینی صدر شی نے ڈونلڈ ٹرمپ کو یقین دہانی کرائی ہے وہ ایران کو ہتھیار فراہم نہیں کر رہے۔

کیرولائن لیویٹ کا کہا تھا کہ صدر ٹرمپ کل لاس ویگاس اور جمعہ کو ایریزونا میں تقریب میں شرکت کریں گے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »