اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) ٹریفک پولیس سے “کاپ آف دی منتھ”سب انسپکٹر ظہور احمد۔چیف ٹریفک آفیسر محمد سرفراز ورک نے مسلسل بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے، قوانین کی پاسداری کے ساتھ ساتھ شہریوں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے فرائض سرانجام دینے والے پولیس آفیسر کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دیا
Share
اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) ٹریفک پولیس سے “کاپ آف دی منتھ”سب انسپکٹر ظہور احمد۔چیف ٹریفک آفیسر محمد سرفراز ورک نے مسلسل بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے، قوانین کی پاسداری کے ساتھ ساتھ شہریوں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے فرائض سرانجام دینے والے پولیس آفیسر کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دیا۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد ٹریفک پولیس وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے ساتھ شہریوں کی بھرپور راہنمائی اور مدد کو یقینی بنا رہی ہے ۔اس سلسلہ میں چیف ٹریفک آفیسر اسلام آبادمحمد سرفراز ورک نے مسلسل بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے، قوانین کی پاسداری کے ساتھ ساتھ شہریوں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے فرائض سرانجام دینے والے پولیس آفیسر سب انسپکٹر ظہور احمد کو “کاپ آف دی منتھ”قرار دیتے ہوئے تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام سے نوازا۔انہوں نے اپنے فرائض منصبی بخوبی سر انجام دینے والے دیگر ٹریفک پولیس افسران اور جوانوں کو بھی شاباش دی اور انہیں تعریفی اسناداور نقد انعامات سے نوازا، اس موقع پرسی ٹی او اسلام آباد نے کہا کہ عوام کی سہولت کے لئے ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے میں افسران اور جوانوں کی محنت و لگن قابلِ ستائش ہے ۔اسلام آباد ٹریفک پولیس کے یہ افسران و جوان شہریوں کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں ۔ انہوں نے تمام افسران کو ہدایات جاری کی کہ وہ اپنے ماتحت عملے کے ساتھ ہم آہنگی کو یقینی بنا ئیں اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائیاں عمل میں لائیں۔ سی ٹی او اسلام آباد نے مزید کہا کہ شہریوں کو ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے لئے آگاہی ٹیم مختلف اوقات میں مختلف چوکوں اور شاہراہوں پر عوام کو آگاہی فراہم کررہی ہے جبکہ اسلام آباد ٹریفک پولیس ریڈیو ایف ایم92.4 پر بھی شہریوں کو روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اسلام آباد میں ٹریفک کی تازہ ترین صورت حال کے متعلق بھی شہریوں کو آگاہ کررہی ہے۔





