اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) اسلام آباد پولیس کے انسپکٹر اعجاز احمد غازی کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر پروقار تقریب کا اہتمام
Share
اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) اسلام آباد پولیس کے انسپکٹر اعجاز احمد غازی کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر پروقار تقریب کا اہتمام۔ایس ایس پی فیڈرل پرزنز علی اکبر نے سروس کے اعتراف میں ریٹائر ہونے والے پولیس انسپکٹر کو تحائف پیش کرتے ہوئے انکے مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آبادپولیس ماڈل جیل سے ریٹائرڈ ہونے والے انسپکٹر اعجاز احمد غازی کے اعزاز میں پولیس لائنز ہیڈکوارٹرزاسلام آباد میں ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقادکیا گیا۔تقریب میں سینئر سپرٹینڈنٹ پولیس فیڈرل پرزنز علی اکبر نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر ڈی ایس پی ٹریننگ کیپیٹل پولیس کالج معشوق ڈاھری سمیت دیگر پولیس افسران بھی موجودتھے۔ایس ایس پی فیڈرل پرزنز نے ریٹائر ڈ ہونے والے انسپکٹر اعجاز احمد غازی کی محکمہ پولیس کے لئے کی گئی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ریٹائرمنٹ سروس کا حصہ ہے جس نے سروس شروع کی وہ ایک دن ریٹائر بھی ہو گا۔آپ نے ایک لمبی عرصہ محکمہ پولیس کی خدمت کی ہے۔ دوران سروس ہم سب کی کوشش ہونی چاہیے کہ ایسے کام کئے جائیں جس سے آپ کا نام روشن ہو اور آپ کے کردار کو اچھے الفاظ میں یاد رکھا جائے۔ہمیں اس بات کا عہد کرنا چاہیے کہ سروس کے دوران زیادہ سے زیادہ عوامی خدمت کرکے اللہ کی خوشنودی حاصل کی جائے۔اس موقع پر ریٹائرڈ ہونیوالے پولیس افسر نے عزت افزائی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ پولیس کا شکریہ ادا کیا۔تقریب کے آخر میں ریٹائرڈ ہونے والے پولیس افسرکی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں اعزازی پولیس شیلڈ اور تحائف سے نوازا گیا اور ان کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیاگیا۔




