راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) ایس ایچ او تھانہ کلرسیداں ندیم عباس کی سربراھی میں پولیس ٹیم کی کارروائی
Share
راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) ایس ایچ او تھانہ کلرسیداں ندیم عباس کی سربراھی میں پولیس ٹیم کی کارروائی، ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار، چھینی گئی رقم 11 ہزار 500 روپے،ہئیر ڈرائیر اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کلرسیداں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا، زیر حراست شخص سے چھینی گئی رقم 11 ہزار 500 روپے،ہئیر ڈرائیر اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد ہوا، زیر حراست گینگ کا سرغنہ ساتھیوں کے ہمراہ گھر میں داخل ہو کر گن پوائنٹ پر وارداتیں کرتا تھا، گینگ کے دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیے جا رہے ہیں، ایس پی صدر انعم شیر کا کہنا تھا کہ زیرحراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، شہریوں کو قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

