اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) راولپنڈی کے بعد اسلام آباد میں بھی 11 اپریل کو مقامی تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔ضلعی انتظامیہ نے اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضروری سروسز فراہم کرنے والے اداروں پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔
اس سے قبل ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے ضلعے میں 11 اپریل کی مقامی تعطیل کا اعلان کیا تھا۔واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان کل اسلام آباد میں اہم مذاکرات ہونے جا رہے ہیں، جس کے تناظر میں راولپنڈی اور اسلام آباد میں 9 اور 10 اپریل کو بھی عام تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا۔

