اسلام اباد (ڈیجیٹل پوسٹ) ایس ایچ او تھانہ سہالہ عون عباس کی سربراہی میں پولیس ٹیم کا جراٸم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن
Share
اسلام اباد (ڈیجیٹل پوسٹ) ایس ایچ او تھانہ سہالہ عون عباس کی سربراہی میں پولیس ٹیم کا جراٸم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن ۔ سرعام غیرقانونی پٹرول ڈیزل فروخت کرنے والے شخص سمیت پولیس کو مطلوب اشتہاری شخص گرفتار
تفصیلات کے مطابق ایس پی سواں زون خرم اشرف کی ہدایت پر SDPO اقبال سوہی سہالہ سرکل کی زیرنگرانی ایس ایچ او تھانہ سہالہ عون عباس کی سربراہی میں اشفاق احمدشاہ SI معہ ٹیم نے ایک کس مجرم اشتہاری جواد احمد ولد رحمت شاہ مقدمہ نمبر 516/21 بجرم 302/114/34 ت پ تھانہ سہالہ جو کہ کافی عرصہ سے روپوش تھا کو جدید زرائع کو بروئے کار لاکر حسب ضابطہ گرفتار لیا ہے دوسری کارواٸی میں سہالہ پولیس نے ملزم حماد علی کو غیرقانونی طور پر سرعام کھلا پٹرول ڈیزل فروخت کرنے پر گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا مزید تفتیش مقدمہ ہذا جاری ہے ۔ ایس پی سواں خرم اشرف نے پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ علاقے میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف کاروائیاں جاری رہیں گی ۔

