اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے احکامات پر جرائم پیشہ عناصر اور غیر قانونی مقیم افراد کیخلاف بڑے پیمانے پر سرچ آپریشنز جاری
Share
اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے احکامات پر جرائم پیشہ عناصر اور غیر قانونی مقیم افراد کیخلاف بڑے پیمانے پر سرچ آپریشنز جاری۔ سرچ آپریشن کے دوران 502 افراد،171 گھرانوں ،پانچ ہوٹلوں،18دوکانیں، 162مو ٹرسائیکلوں اور69 گاڑیوں کو چیک کیاگیاجبکہ18 مشکوک افراد ،10موٹر سائیکلوں اور ایک گاڑی کوجانچ پڑتال کیلئے تھانہ جات منتقل کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں سرچ اور کومنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔اس ضمن میں ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد قاضی علی رضا کی سپر ویژن میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اورکومنگ آپریشنز کئے گئے۔ سرچ آپریشن کے دوران 502افراد،171گھرانوں،پانچ ہوٹلوں،18دوکانیں،162موٹرسائیکلوں اور69گاڑیوں کو چیک کیاگیاجبکہ18 مشکوک افراد ،10موٹر سائیکلوں اور ایک گاڑی کوجانچ پڑتال کیلئے تھانہ جات بھی منتقل کیا گیا۔ ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد نے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیراتنگ کرنااور شہر بھرمیں سکیورٹی کو موثر بنانا ہے۔ سرچ آپریشنز ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں کئے جارہے ہیں۔ اسلام آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر، قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔شہریوں سے گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ، ایمرجنسی ہیلپ لائن ”پکار”15-پر فون کریں



