LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے احکامات پر جرائم پیشہ عناصر اور غیر قانونی مقیم افراد کیخلاف بڑے پیمانے پر سرچ آپریشنز جاری

Share

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے احکامات پر جرائم پیشہ عناصر اور غیر قانونی مقیم افراد کیخلاف بڑے پیمانے پر سرچ آپریشنز جاری۔سرچ آپریشن کے دوران2,679افراد،1,133گھرانوں،98ہو ٹلوں،338 دوکانیں،958مو ٹرسائیکلوں اور356گاڑیوں کو چیک کیاگیا،جبکہ04 افغان شہریوں سمیت 88مشکوک افراد اور 74 موٹر سائیکلوں کوجانچ پڑتال کیلئے تھانہ جات منتقل کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں سرچ اور کومنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔اس ضمن میں ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد قاضی علی رضا کی سپر ویژن میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اورکومنگ آپریشنز کئے گئے۔سرچ آپریشن کے دوران2,679افراد،1,133گھرانوں،98ہو ٹلوں،338 دوکانیں،958مو ٹرسائیکلوں اور356 گاڑیوں کو چیک کیاگیا،جبکہ04 افغان شہریوں سمیت 88مشکوک افراد اور 74 موٹر سائیکلوں کوجانچ پڑتال کیلئے تھانہ جات منتقل کیا گیا، ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد نے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنااور شہر بھرمیں سیکیورٹی کو موثر بنانا ہے۔ سرچ آپریشنز ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں کئے جارہے ہیں۔ اسلام آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر، قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔شہریوں سے گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ، ایمرجنسی ہیلپ لائن ”پکار”15-پر فوری اطلاع دیں

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »