لاہور (ڈیجیٹل پوسٹ) وفاقی تحقیقاتی ادارے( ایف ائی اے) کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور کی انکوائری
Share
لاہور (ڈیجیٹل پوسٹ) (عمران ملک) وفاقی تحقیقاتی ادارے( ایف ائی اے) کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور کی انکوائری، گوجر خان کے زارا میڈیکل سنٹر(سابقہ) کے ڈاکٹر زاہد اور صغرا زاہد کے خلاف جرم ثابت،انکوائری کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ ملزمان میاں بیوی نے 2022 میں گوجرانوالہ کے رہائشی محمد ایوب خان کے ساتھ دھوکہ دیہی اور فراڈ سے کام لیتے ہوئے وعدہ کیا کہ وہ اسے اور اسکی بیوی اور تین بچوں سمیت مزید 10 افرادکو پرتگال بھیج دیں گے اور وہاں نوکری سمیت رہائش وغیرہ کا بندوبست بھی کر دیں گے جس کیلئے ملزمان نے کل 13 کروڑ 26 لاکھ روپے بینک اور نقد کی مختلف قسطوں میں وصول کیں۔شکایت کنندہ اور گواہان رضوان توفیل اور خورشید احمد کی موجودگی میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ ملزمان میاں بیوی نے رقم لینے کے بعد نہ تو خاندان کو پرتگال بھیجا اور نہ ہی وعدہ کے مطابق نوکری یا دیگر سہولیات کا بندوبست کیا، بلکہ رقم واپس بھی نہیں کی۔ذرائع اس سے معلوم ہوا ہے کہ ملزمان میاں بیوی گوجرخان، لاہور سمیت دیگر علاقوں میں بھی فراڈ نوسر بازی اور دھوکہ دہی کے واقعات میں بھی ملوث ہیں



