اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) محکمانہ ترقی ذمہ داریوں میں اضافے اور اعتماد کی عکاس ہے،آئی جی اسلام آباد,آئی جی اسلام آباد نے اسلام آباد پولیس کے86افسران کے اگلے عہدوں پر ترقی کی منظوری دیدی
Share
اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) محکمانہ ترقی ذمہ داریوں میں اضافے اور اعتماد کی عکاس ہے،آئی جی اسلام آباد,آئی جی اسلام آباد نے اسلام آباد پولیس کے86افسران کے اگلے عہدوں پر ترقی کی منظوری دیدی ،ترقی یاب افسران فرائض منصبی خوش اسلوبی اور ایمانداری کے ساتھ سر انجام دیں،سید علی ناصررضوی تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے اسلام آباد پولیس کے86افسران کو اگلے عہدوں پر ترقی کی منظوری دیدی۔جن میں 49سے زائد کانسٹیبلز کو ہیڈکانسٹیبل،18ہیڈکانسٹیبلز کو اسسٹنٹ سب انسپکٹر زاور 16اے ایس آئیز کو سب انسپکٹرز شامل ہیں ۔جبکہ منسٹریل اسٹاف کے تین افسران کو بھی اگلے عہدوں پر ترقی یاب کیا گیا۔اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس کی محکمانہ ترقی کمیٹی کاخالی سیٹوں پر میرٹ اور شفافیت پر پروموشن کے سلسلے میں اجلاس کا انعقاد ہواتھا۔ اجلاس میں سینئر پولیس افسران نے معیار پر پورا اترنے والے مختلف رینکس کے افسران کے ریکارڈ کا جائزہ لیا۔کمیٹی نے اچھے ریکارڈ کے حامل پولیس افسران کو اگلے عہدوں پر ترقی دینے کی سفارش کی تھی۔اس موقع پر آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ محکمانہ ترقی دراصل ذمہ داریوں میں اضافے اور اعتماد کی عکاس ہے جبکہ ترقی ہر پولیس افسر کا بنیادی حق بھی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں امید کرتا ہوں نئے ترقی یاب ہونے والے افسران اپنے فرائض منصبی خوش اسلوبی اور ایمانداری کے ساتھ سر انجام دیں گے اور اس شہیدوں اور غازیوں کے محکمہ کی نیک نامی کے لئے اپنے فرائض پوری توانائی اور مستعدی سے ادا کریں گے۔آئی جی اسلام آباد نے مزید کہا کہ پولیس فورس کی ویلفئیر میری اولین ترجیحات میں شامل ہے جبکہ تمام محکمانہ ترقی کے کورس پاس کرنے والے والے افسران کو ان کی سنیارٹی کے مطابق خالی سیٹوں پر میرٹ اور شفافیت پر ترقی دی جائے گی اور یہ سلسلہ تمام خالی سیٹیں مکمل ہونے تک جاری رہے گا

