راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) پیرودھائی میں 17 سالہ لڑکی کو اغوا کرکے دو ماہ تک جسم فروشی کا دھندہ کرانے میں ملوث خالہ خالو سمیت نائیکہ گرفتار
Share
راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) پیرودھائی میں 17 سالہ لڑکی کو اغوا کرکے دو ماہ تک جسم فروشی کا دھندہ کرانے میں ملوث خالہ خالو سمیت نائیکہ گرفتار۔ لڑکی کی والدہ نے پولیس کو مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا تھا کہ بہن آمنہ نے بیٹی کو فون کرکے بلایا اور اپنے خاوند قیصر کے ساتھ مل کر اغوا کرکے مری لے گئے۔جہاں قیصر نے بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور ڈرادھمکا کر تشدد کر نازیبا ویڈیوز بنالیں بعدازاں دونوں بیٹی کو پیرودھائی لے آئے۔جہاں ایک ہوٹل پر نائیکہ طیبہ اور اسکے خاوند کے حوالے کردیا جو اسے ویڈیوز وائرل کرنے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیکر جسم فروشی کا دھندہ کرواتے رہے جب کہ بہن بہنوئی خیریت پوچھنے جاتے اور روزانہ دو ہزار وصول کرتے رہے۔بیٹی کی رقم پچاس ہزار روپے بھی انہی کے پاس ہے، سنگین واردات پر سی پی او نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی راول کو ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا۔پولیس نے مقدمے میں ملوث متاثرہ لڑکی کی خالہ مسماتہ آمنہ بی بی ، خالو قیصر اور نائیکہ طیبہ بی بی کو گرفتار کرلیا جبکہ نائیکہ کے خاوند زکارل کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیِں۔پولیس حکام کا کہنا تھاکہ ملزمان کو ہیومن انٹیلیجنس سمیت دیگر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا گیا متاثرہ لڑکی کا میڈیکل پراسیس کروایا گیا ہے۔ ایس پی سعد ارشد کا کہنا تھا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

