حیدرآباد (ڈیجیٹل پوسٹ) نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کے دوسرے دن 42 سنسنی خیز کوارٹر فائنل مقابلے , پنجاب تھنڈرز کے محمد جمیل نے کے پی لاینز کے مصطفی کو شکست دی
Share
حیدرآباد (ڈیجیٹل پوسٹ) حیدرآباد کلب، میں منعقدہ نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ (این بی سی) کے دوسرے دن 42 سنسنی خیز کوارٹر فائنل مقابلے ہوئے نیشنل باکسنگ چیمپین شپ حیدراباد اسپورٹس کلب میں جاری ہے۔ ایونٹ کے دوسرے روز مختلف کیٹگریز کے بیالیس کوارٹر فائنل کھیلے گئے، جس میں مردوں کے چوون کلو گرام کیٹگری میں پنجاب تھنڈرز کے محمد جمیل نے کے پی لاینز کے مصطفی کو شکست دی۔ خواتین کے باون کے جی باؤٹ میں سندھ اسٹالینز کی فضا فاطمہ نے کے پی لاینز کی قراة العین کو زیر کیا پاک آرمی کےزیر اہتمام چیمپئن شپ کے سیمی فائنلز جمعرات جبکہ فائنلز ہفتے اور اتوار کو ہوں گے۔ مختلف کیٹیگریز میں مردوں اور خواتین کے لیے دس صوبائی ٹیموں پنجاب تھنڈرز، پنجاب واریئرز، سندھ اسٹالینز، سندھ اسٹرائیکرز، بلوچستان بلز، بلوچستان ایگلز، کے پی کے لائنز، کے پی کے ٹائٹنز، کشمیر سٹیگز، اور اسلام آباد پینتھرز نے مقابلہ کیا ایونٹ، پاکستان آرمی اور پاکستان باکسنگ فیڈریشن کی ایک مشترکہ کوشش ہے۔ چیمپئن شپ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سٹریم کیا گیا،
















