اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) بھارتی فوج کے سابق بریگیڈیئر اور انٹیلی جنس بیورو کے خصوصی ڈائریکٹر چوہتر سالہ وشویشور کانت جوشی کو اس وقت گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا
Share
اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) بھارتی فوج کے سابق بریگیڈیئر اور انٹیلی جنس بیورو کے خصوصی ڈائریکٹر چوہتر سالہ وشویشور کانت جوشی کو اس وقت گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا جب وہ ہندوستان کی ریاست اتراکھنڈ کے شہر دہرادون میں صبح کی سیر کر رہے تھے کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ واقعہ جوہری گاؤں میں تولا اپارٹمنٹس کے قریب پیش آیا جہاں مقتول کو گولی لگی اور حکام نے بتایا کہ وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا بریگیڈیئر وشویشور کانت جوشی بھارتی حال ہی میں بھارتی خفیہ ایجنسی را سے وابستہ تھے ‘ پولیس کے مطابق فائرنگ دو گاڑیوں میں سفر کرنے والے لوگوں کے درمیان جھگڑے کے دوران ہوئی اور ایک گولی بریگیڈیئر کو اس وقت لگی جب وہ صبح کی سیر کے لیے نکلے تھے اسے فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں اس کی موت ہو گئی اس واقعے نے ہندوستان کی سیکورٹی اور انٹیلی جنس کمیونٹی میں شدید تشویش کا اظہار کیا ہے پولیس اور انٹیلی جنس ادارے مصروف تفتیش ہیں جب کہ ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے

