LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) پاکستان جرنلسٹ فیڈریشن صدر عباس احمد، سینئر نائب صدر عامر چوہدری، جنرل سیکرٹری عبدالرزاق، فنانس سیکرٹری راشد اشرف، لیگل سیکرٹری ملک سیف بھٹہ اور انفارمیشن سیکرٹری محمد عادل خان بلامقابلہ منتخب

Share

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) پاکستان جرنلسٹ فیڈریشن کے قیام اور نومنتخب عہدیداران کے اعزاز میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں صحافتی برادری کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
سرپرستِ اعلیٰ سردار شفقت اور چیئرمین واجد محمود عباسی نے نومنتخب عہدیداران کو دلی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
نومنتخب عہدیداران میں صدر عباس احمد، سینئر نائب صدر عامر چوہدری، جنرل سیکرٹری عبدالرزاق، فنانس سیکرٹری راشد اشرف، لیگل سیکرٹری ملک سیف بھٹہ اور انفارمیشن سیکرٹری محمد عادل خان شامل ہیں۔ دیگر عہدیداران اور گورننگ باڈی کے اراکین بھی تقریب میں موجود تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین واجد محمود عباسی نے کہا کہ تنظیم ہمیشہ صحافی برادری کے ساتھ کھڑی رہے گی اور تمام گروپس کے ساتھ مل کر صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کیا جائے گا۔ صدر عباس احمد نے کہا کہ صحافی ایک خاندان کی طرح متحد رہیں گے اور کسی بھی مسئلے کی صورت میں فوری مدد فراہم کی جائے گی، اور نومنتخب عہدیداران نے صدر کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »