ہری پور (ڈیجیٹل پوسٹ) ہریپور،ڈی پی اوشفیع اللہ گنڈاپورکی دوہرے قتل کیس میں نامزدملزمان کی گرفتاری پرپریس کانفرنس
Share
ہری پور (ڈیجیٹل پوسٹ) دوہرے قتل اور ایک شخص کو زخمی کرنےوالے09 ملزمان گرفتار ۔
وقوعہ میں استعمال ہونے والا کیری ڈبہ،02 موٹرسائیکل اور ایک رائفل 8mm،ایک رائفل 222بور اور ایک پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمد۔
ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور نے میڈیا نمائندگان کو پریس بریفنگ کے دوران بتلایا کہ
تھانہ سٹی کی حدود جی ٹی روڈ درویش بلمقابل مدینہ سی این جی مورخہ 26.03.2026 کو عبدالرزاق ولد شیر افضل ، افتخار ولد عبدالرزاق سکنہ گاک اور دانش ولد عبدالحفیظ سکنہ مکھن کالونی مقدمہ علت 249 مورخہ 30.06.2025 جرمAA 302.34.15 تھانہ صدر میں بسلسلہ پیشی عدالت سے رکشہ نمبر G.2167 پر واپس آرہے تھے کہ کیری ڈبہ نمبری LWB-6874 اور موٹر سائیکل پر سوار ملزمان نقاش احمد ولد نازک اقبال، خانویز ولد چن زیب، شیر داد ولد دلدار ،دلزاک ولد شیر افضل چن زیب ولد مکھن داد ،ساجد ولد میر افضل ،افتاب ولد نازک اقبال نے رکشہ روک کر نقاش احمد ولد نازک اقبال،خانویز ولد چن زیب نے رائفل سے اور آفتاب احمد عرف محسن ولد نازک اقبال نے پستول 30بور سے فیاض احمد ولد محمد یوسف ،شاہ نواز ولد دلزاک اور رمضان ولد ساجد اقبال ساکنان کاگ کی ایماء پر رکشہ پر فائرنگ شروع کر دی۔جن کی فائرنگ سے عبدالرزاق اور افتخار موقع پر جان کی بازی ہار گئے جبکہ دانش دائیں بازو اور دائیں ٹانگ پر لگ کر زخمی ہوا۔
ملزمان بعد از وقوعہ کیری ڈبہ چھوڑ کر فرار ہوگئے۔مدعی وقاص کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 302.324.109.148.149 پی پی سی کے مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔پولیس نے موقع پر کیری ڈبہ اور دیگر شواہد قبضہ میں کیے اور ضلع بھر میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندیاں اور سرچ آپریشن شروع کیا ۔
ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور نے واقع کا فوری نوٹس لیا اور ڈی ایس پی سٹی سعید یدون،ایس ایچ او تھانہ سٹی صدیق شاہ،انچارج او سی یو سعید شاہ کو ٹیمیں تشکیل دے کر وقوعہ میں ملوث ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے اور اسلحہ ایمونیشن کی برآمدگی سے احکامات جاری کیے۔
ایس ایچ او تھانہ سٹی صدیق شاہ نے ہمراہ تفتیشی سٹاف انسپکٹر اختر حسین و دیگر نفری پولیس کے ڈی ایس پی سٹی سعید یدون کی زیر نگرانی کاروائی کرتے ہوئے وقوعہ میں ملزمان نقاش احمد ولد نازک اقبال،آفتاب احمد ولد نازک اقبال،دلزاک خان ولد شیر افضل، فیاض احمد ولد محمد یوسف، خانویز ولد چن زیب،چن زیب ولد مکھن داد،ساجد اقبال ولد میر افضل،شیر داد ولد دلدار اور رمضان ولد ساجد ساکنان کاگ کو گرفتار کرلیا۔ملزمان سے وقوعہ میں استعمال ہونے والا کیری ڈبہ، 02 موٹر سائیکل اور ایک رائیفل 8mm، ایک رائفل 222 بور اور ایک پستول 30بور معہ ایمونیشن بھی برآمد کرلیا۔ مقدمہ میں مذید تفتیش جاری ہے۔
ڈی پی او ہری پور نے ایس پی انوسٹی گیشن ہری پو ر کو کیس کی ازخود نگرانی کرنے تفتیش کا عمل مکمل طور پر میرٹ ،شفافیت اور قانون کے تقاضوں کے مطابق یقینی بنانے کے احکامات دیے تاکہ انصاف کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو ۔ انہوں نے مذہد ہدایت دیں کہ تمام تر شوہد کو بروقت اور جدید طریقہ کار کے تحت اکٹھا کیا جائے اور کیس کو مظبوط بنیادوں پر منطقی انجام تک پہنچایا جائے ۔

