اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) منگو ٹاؤن، بہارہ کہو کے رہائشی معزز شخصیت راجہ حمید کے صاحبزادے راجہ تشرف کی شادی کی پُروقار تقریب گزشتہ روز ملن شادی ہال میں نہایت خوشگوار اور شاندار ماحول میں منعقد ہوئی۔
Share
اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) منگو ٹاؤن، بہارہ کہو کے رہائشی معزز شخصیت راجہ حمید کے صاحبزادے راجہ تشرف کی شادی کی پُروقار تقریب گزشتہ روز ملن شادی ہال میں نہایت خوشگوار اور شاندار ماحول میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر عزیز و اقارب، دوست احباب اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی اور دولہا کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔
تقریب میں دلہا کے بھائیوں راجہ واسق اور راجہ توفیق نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا اور بہترین انتظامات پر خوب داد سمیٹی۔
اس خوشی کے موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس اسلام آباد کے افسران و عملے نے بھی بھرپور شرکت کی، جن میں ڈسٹرکٹ مانیٹر سید احسان شاہ، اطہر کریم، زونل سپروائزرز ارسلان صدیقی، ملک جنید، بلال قریشی، راجہ علی رضا اور ڈینگی فوکل پرسن اعزاز خان سمیت دیگر عملہ شامل تھا۔
مزید برآں، تقریب میں ملک یاسمین، توصیف عباسی، راجہ زیشان، احتشام عباسی، مجاہد، ریاض سمیت دیگر معزز مہمانوں نے بھی شرکت کی اور اپنی موجودگی سے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔
تمام مہمانوں نے نو بیاہتا جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ان کی ازدواجی زندگی کے لیے خوشیوں، کامیابی اور برکت کی دعا کی۔
آخر میں ارسلان صدیقی (زونل سپروائزر پھلگراں) اور جملہ اسٹاف ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس اسلام آباد کی جانب سے راجہ تشرف کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔







