اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کا اسپیشل برانچ کے ترقیاتی منصوبوں کا باقاعدہ افتتاح۔
Share
اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کا اسپیشل برانچ کے ترقیاتی منصوبوں کا باقاعدہ افتتاح۔
آئی جی اسلام آباد نے اسپیشل برانچ میں مکمل ہونے والے جدید ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا اور مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔انہوں نے ترقیاتی منصوبوں کے معیار اور رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔آئی جی اسلام آباد نے متعلقہ افسران کو منصوبے بروقت اور احسن انداز میں مکمل کرنے پر شاباش دی ۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے اسپیشل برانچ کے ترقیاتی منصوبوں کا باقاعدہ افتتاح کیا۔اس موقع پر انہوں نے اسپیشل برانچ میں مکمل ہونے والے جدید ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا اور مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا۔دورے کے دوران اے آئی جی اسپیشل برانچ محمد سرفراز ورک نے آئی جی اسلام آباد کو جاری اور مکمل ہونے والے منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں منصوبوں کی نوعیت، کارکردگی اور ان کے سکیورٹی نظام پر اثرات سے آگاہ کیا گیا۔آئی جی اسلام آباد سید علی ناصررضوی نے ترقیاتی منصوبوں کے معیار اور رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو بروقت اور احسن انداز میں کام مکمل کرنے پر شاباش دی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اسپیشل برانچ کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے اقدامات کو تیز کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ اسپیشل برانچ میں جدید سہولیات کی فراہمی کے لیے مو¿ثر اقدامات جاری ہیں اور اسلام آباد پولیس کی استعداد کار میں اضافہ اولین ترجیح ہے۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسپیشل برانچ آفس کو مکمل طور پر اپ گریڈ اور جدید تقاضوں کے مطابق ڈھال دیا گیا ہے۔ اس کے تحت ایک جدید سنٹرل کمانڈ سینٹر قائم کیا گیا ہے، جس میں آپریشنز روم اور انٹیلی جنس فیوژن سیل شامل ہیں۔ اس کے علاوہ کانفرنس روم اور میس ڈائننگ روم جیسی سہولیات بھی قائم کی گئی ہیں۔مزید برآں، مختلف موجودہ سہولیات کی تزئین و آرائش بھی کی گئی ہے جن میں مسجد، رہائشی بیرکس، اے آئی جی آفس، ایس پی آفس، ڈی ایس پی/ڈائریکٹر آفس اور دیگر دفتری برانچز شامل ہیں۔آئی جی اسلام آباد نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ جدید انفراسٹرکچر اور ٹیکنالوجی کے ذریعے پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید مو¿ثر بنایا جائے گا تاکہ شہریوں کو بہتر سکیورٹی فراہم کی جاسکے۔





