LOADING

Type to search

International

ریاض (ڈیجیٹل پوسٹ) سعودی عرب جنگ کی حوصلہ افزائی کا الزام سختی سے مسترد کردیا

Share

ریاض (ڈیجیٹل پوسٹ) سعودی عرب نے ایران کیخلاف جنگ کی حوصلہ افزائی کا الزام سختی سے مسترد کردیاسعودی عرب نے ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کے حوالے سے ایک امریکی اخبار میں شائع ہونے والی اس رپورٹ کی سختی سے تردید کر دی ہے، جس میں دعوی کیا گیا تھا کہ سعودی قیادت ایران کے خلاف طویل جنگ کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔

سعودی سکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ خبر مکمل طور پر بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی قیادت کی جانب سے ایسی کسی پالیسی یا موقف کا اظہار نہیں کیا گیا۔سکیورٹی ذرائع نے واضح کیا کہ سعودی عرب ان خلیجی ممالک میں شامل ہے جو خطے میں بڑھتی ہوئی فوجی کشیدگی کو کم کرنے اور امن و استحکام کے فروغ کے لیے سرگرم کردار ادا کر رہے ہیں۔مزید برآں، سعودی حکام نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ مملکت کسی بھی ممکنہ جنگ کا حصہ نہیں بنے گی

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »