کراچی (ڈیجیٹل پوسٹ) آر ایچ سی منگھوپیر کے سرکاری بنگلوں اور کوارٹرز پر غیر قانونی قبضے کا انکشاف
Share
کراچی (ڈیجیٹل پوسٹ) آر ایچ سی منگھوپیر کے سرکاری بنگلوں اور کوارٹرز پر غیر قانونی قبضے کا انکشاف خالی کرانے کی ہدایت محکمہ صحت کا ایکشن غیر مجاز قابضین کے خلاف کارروائی کیلئے انتظامیہ اور پولیس سے تعاون طلب منگھوپیر میں سرکاری رہائش گاہیں خالی کرانے کا فیصلہ مستحق افسران کو الاٹمنٹ کی ہدایت کراچی تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کراچی ویسٹ ڈاکٹر لاجپت کیسّانی نے آر ایچ سی منگھوپیر میں واقع سرکاری بنگلوں اور کوارٹرز پر مبینہ غیر قانونی قبضوں کے معاملے پر ڈپٹی کمشنر کراچی ویسٹ کو خط لکھ کر فوری کارروائی کی درخواست کر دی ہے۔ خط میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ صوبائی محتسب سندھ کے ریجنل ڈائریکٹر کی ہدایت پر ان سرکاری رہائش گاہوں کو غیر مجاز قابضین سے خالی کرانا ضروری ہے تاکہ انہیں مستحق افسران کو الاٹ کیا جا سکےمحکمہ صحت کے مطابق آر ایچ سی منگھوپیر میں بعض سرکاری بنگلوں اور کوارٹرز پر ایسے افراد قابض ہیں جو ان رہائش گاہوں کے اہل نہیں۔ دستاویزات کے مطابق بنگلہ نمبر 2 مبینہ طور پر جعلی الاٹمنٹ آرڈر کے تحت قبضے میں لیا گیا جبکہ بنگلہ نمبر 3 ایک ریٹائرڈ سرکاری ملازم کے زیر استعمال ہے اسی طرح بنگلہ نمبر 4 پر بھی غیر مجاز قبضے کی نشاندہی کی گئی ہےدستاویزات میں مزید بتایا گیا ہے کہ بعض کوارٹرز میں مرحوم ملازمین کے اہل خانہ بدستور مقیم ہیں جن میں کوارٹر نمبر 3، 11 اور 12 شامل ہیں محکمہ صحت نے اس صورتحال کو قواعد کے خلاف قرار دیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس سے تعاون کی درخواست کی ہے تاکہ سرکاری رہائش گاہیں جلد خالی کرا کر مستحق افسران کو دی جا سکیں اس سلسلے میں متعلقہ اداروں کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے اور معاملے کے جلد حل کیلئے اقدامات کی توقع ظاہر کی گئی ہے

