خانیوال (ڈیجیٹل پوسٹ) یومِ شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے ڈی ایس پی صدر خانیوال خالد جاوید جوئیہ کی سربراہی میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا
Share
خانیوال (ڈیجیٹل پوسٹ))– یومِ شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے ڈی ایس پی صدر خانیوال خالد جاوید جوئیہ کی سربراہی میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈسٹرکٹ امن کمیٹی کے اراکین اور پولیس و دیگر سیکیورٹی اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔
اجلاس میں سیکیورٹی پلان کا ازسرِ نو جائزہ، حساس مقامات پر حفاظتی اقدامات مزید مؤثر بنانے پر زور
اجلاس کے دوران مجالس اور جلوسوں کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ پولیس اور دیگر سیکیورٹی اہلکاروں نے داخلی و خارجی راستوں کی نگرانی، گشت کے نظام اور ہنگامی ردِعمل کے طریقۂ کار پر جامع بریفنگ دی۔
شرکاء نے مذہبی ہم آہنگی، باہمی تعاون اور قیامِ امن کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے کا عزم دہرایا
اجلاس کے اختتام پر تمام شرکاء نے ایامِ علیؓ کے دوران امن قائم رکھنے، مذہبی ہم آہنگی اور باہمی تعاون کے لیے مشترکہ اقدامات جاری رکھنے کا عزم کا اعادہ کیا۔

