اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) ایس ایچ او تھانہ کرپا ذوالفقار علی کی سربراهی میں پولیس ٹیم علاقے میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف کاروائی
Share
اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) ایس ایچ او تھانہ کرپا ذوالفقار علی کی سربراهی میں پولیس ٹیم علاقے میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف کاروائی ۔ موٹر سائیکل سنیچنگ چوری کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان گرفتار ۔ گرفتار افراد سے اسلحہ کی نوک پر چھینا گیا اور چوری شدہ موٹرسائیکل بمہ اسلحہ برآمد ۔
تفصیلات کے مطابق ایس پی سوان زون خرم اشرف کی خصوصی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ کرپا ذوالفقار علی کی سربراهی میں محمد اختر اے ایس آئی نے ہمراہ ٹیم دو ملزمان کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے چھینی گئی موٹر سائیکل ہنڈا 125سمیت چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔ مزید تفتیش پر پولیس ٹیم نے واردات میں استعمال ہونے والا پسٹل بھی برآمد کر لیا
شہریوں نے پولیس ٹیم کی کارروائی کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا ۔
ایس پی سواں خرم اشرف نے پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ گرفتار شہر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائیوں مزید تیزی لائی جائے گی۔

