راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) نیو ٹاؤن پولیس کی دو رکنی ہنی ٹریپ گینگ کے خلاف فوری کاروائی میاں بیوی گرفتار شہری سے لوٹی گئی رقم تین لاکھ 80 ہزار اور موبائل فون برآمد
Share
راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) نیو ٹاؤن پولیس کی دو رکنی ہنی ٹریپ گینگ کے خلاف فوری کاروائی میاں بیوی گرفتار شہری سے لوٹی گئی رقم تین لاکھ 80 ہزار اور موبائل فون برآمد ،نیو ٹاؤن پولیس نے دو رکنی ہنی ٹریپ گینگ کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے میاں بیوی کو گرفتار کر لیا زیر حراست ہنی ٹریپ گینگ سے شہری سے لوٹی گئی رقم تین لاکھ 80 ہزار اور موبائل فون برآمد ہوا زیر حراست افراد نے سپین سے آئے پاکستانی شہری سے نکاح کے بہانے رقم وصول کی متن مقدمہ کے مطابق زیر حراست افراد نے نکاح کے بہانے شہری کو بلوایا اور نکاح خواں کے ذریعے جھوٹا نکاح بھی کیا نیوٹاون پولیس نے شہری کی درخواست پر فوری مقدمہ درج کر کے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلیجنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ملوث میاں بیوی کو گرفتار کر لیا زیر حراست افراد کے دیگر ساتھیوں سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے کوشش جا ہے،تانہ کوٹا نے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری گرفتار کر لیا زیر حراست اشتہاری نے زمین کے تنازے پر ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے چار شہریوں کو قتل کر دیا تھا اشتہاری جولائی 25 سے پولیس کو مطلوب تھا، آر اے بازار پولیس نے سٹریٹ کرائم اور چوری و نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ گرفتار کر کے چھ مسروقہ موبائل فون طلائی انگوٹھی دو ایل ای ڈیز، نقدی 16 ہزار اور اسلحہ برآمد کر لیا، رتہ امرال پولیس کی کاروائی ایک ہفتہ قبل سابقہ رنجش پر چھرے کے وار سے شہری کو زخمی کرنے والا شخص گرفتار کر لیا، زیر حراست شخص واردات کے بعد روپوش ہو گیا تھا جس کے ایک ساتھی کو قبل ازیں گرفتار کیا جا چکا ہے

