اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) فتح جنگ میں چوہدری شفقت محمود کا سخت کریک ڈاؤن، تجاوزات ختم، عوام کو فوری ریلیف
Share
اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ): فتح جنگ میں چوہدری شفقت محمود کا سخت کریک ڈاؤن، تجاوزات ختم، عوام کو فوری ریلیف – شفیق گارمنٹس کی قیمتیں رسیدات کے مطابق چیک، ریٹ لسٹ عوام کے لیے نمایاں کی گئی – سبزی و فروٹ مارکیٹ میں سرکاری نرخوں پر عمل، شہریوں کو فوری ریلیف فراہم – عوام اور شہری حلقوں نے اقدام کو سراہا، وزیر اعلیٰ مریم نواز کی قیادت کو خراج تحسین وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت اور ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا کی نگرانی میں، پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چوہدری شفقت محمود نے فتح جنگ کے مختلف بازاروں میں بڑا کریک ڈاؤن کیا۔ تجاوزات کو ختم کروایا گیا اور خلاف ورزی کرنے والوں کو فوری جرمانہ عائد کیا گیا۔
شفیق گارمنٹس کا معائنہ کیا گیا، جہاں عوامی شکایات کے مطابق قیمتیں چیک کی گئیں اور تمام اشیاء کی ریٹ لسٹ عوامی سطح پر نمایاں کرنے کی ہدایت دی گئی۔ مقررہ نرخوں پر فروخت یقینی بنائی گئی تاکہ شہریوں کو باوقار اور شفاف خریداری مل سکے۔
سبزی و فروٹ مارکیٹ میں بھی سخت نگرانی کی گئی، سرکاری نرخوں پر عمل کرایا گیا اور شہریوں کو فوری ریلیف فراہم کیا گیا۔
چوہدری شفقت محمود نے کہا:
“ناجائز منافع خوری کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔ عوام کو کوئی لوٹنے کی کوشش نہ کرے۔ میرے دروازے 24/7 کھلے ہیں اور میں خود گاہک بن کر بازار کی صورتحال دیکھتا ہوں۔”
شہریوں اور عوامی حلقوں نے اس اقدام کو سراہا اور کہا کہ یہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں فتح جنگ کے تجارتی مراکز کے لیے ایک مثبت اور مؤثر قدم ہے، جس سے امن و امان اور باوقار خریداری کی فضاء قائم ہوئی۔

