LOADING

Type to search

National

مانسہرہ (ڈیجیٹل پوسٹ) کرنل شہزادہ گلفراز شہید کے سوئم پر بوائے سکاؤٹ اف پاکستان کی طرف سے ان کی مرقد پر حاضری دی گئی

Share

مانسہرہ  (ڈیجیٹل پوسٹ)کرنل شہزادہ گلفراز شہید کے سوئم پر بوائے سکاؤٹ اف پاکستان کی طرف سے ان کی مرقد پر حاضری دی گئی اور بوائےسکاؤٹ آف پاکستان کی جانب سے سلامی اور پھولوں کا گلدستہ عقیدت پیش کیا گیا اور ان کے بچوں کو اعزازی سکاوٹ سکاف پہنایا گیا اس موقع پرکمشنر بواۓسکاؤٹ سندھ خرم شاہ عسکری صاحب امن فورم آف پاکستان کے کوارڈینیٹر یاسر خان سواتی صاحب جنید خان نادر خان اور ان کے ہمراہ دیگر لوگوں نے ان کی والدہ کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا اور افسوس کیا گیا اور ان کی شہادت پر مبارکباد پیش کی یہ کہا گیا کہ ان کی شہادت استحکام پاکستان کے لیے تھی انہوں نے اپنی جان کا نظرانہ پیش کر کے دشمنان پاکستان کو یہ واضح پیغام دیا ہے کہ جب تک بہادر مائیں ایسے بہادر جوان پاک آرمی کے سپرد کرتی رہیں گی تب تک اس مملکت خداداد پاکستان کو میلی نگاہ سے نہیں دیکھ سکتا بے شک شہیدکی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے اللہ تعالی ان کی قربانی کو قبول و منظور فرمائے اس رمضان کے صدقے اور کہا گیا کہ ہم پاکستان کے لیے جان دیں گے اور جان لیں گے پاکستان زندہ باد پاکستان زندہ باد

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »