LOADING

Type to search

National

راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) پنجاب میں نمبر پلیٹس سے متعلق نئی ہدایات جاری

Share

راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) پنجاب میں نمبر پلیٹس سے متعلق نئی ہدایات جاری

محکمہ ایکسائز پنجاب نے واضح کیا ہے کہ سڑکوں کی چیکنگ کے دوران شہریوں سے “اصل” سرکاری نمبر پلیٹس طلب نہ کی جائیں۔ سرکاری طور پر تیار کردہ نمبر پلیٹس کا نظام ختم کیا جا چکا ہے۔

شہری کسی بھی نجی وینڈر سے نمبر پلیٹ بنوا سکتے ہیں، بشرطیکہ وہ منظور شدہ پنجاب فارمیٹ کے مطابق ہو۔ فارمیٹ کے مطابق پلیٹس پر جرمانہ عائد نہیں کیا جائے گا۔
محکمہ نے ٹریفک پولیس کو ہدایت کی ہے کہ عوام کو بلاوجہ ہراساں نہ کیا جائے اور نئی ہدایات پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »