اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) تھانہ سہالہ بڑے پیمانے پر آئل ٹینکرز سے پٹرول ڈیزل چوری کا دھندہ بند نہ هو سکا ۔ انتظامیہ کارکردگی سوالیہ نشان ۔ زرائع
Share
اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) تھانہ سہالہ بڑے پیمانے پر آئل ٹینکرز سے پٹرول ڈیزل چوری کا دھندہ بند نہ هو سکا ۔ انتظامیہ کارکردگی سوالیہ نشان ۔ زرائع
آئی جی اسلام آباد ۔ ڈی آئی جی ۔ایس ایس پی آپریشنز فوری نوٹس لے کر قومی خزانے کو بچانے میں کردار ادا کرنے کی ضرورت ۔ روزانہ لاکھوں کا پٹرول ڈیزل کھلے عام آئل ٹینکرز سے غیر قانونی ایجنسی پر چوری ہونے کا سلسلہ جاری
زرائع کے مطابق تھانہ سہالہ کی حدود میں روزانہ لاکھوں روپے کی پٹرول ڈیزل چوری ہونے سے قومی خزانہ متاثر ہونے لگا
چند پولیس ملازمین کی مبینہ ملی بھگت ایجنسی مافیا نے نیا طریقہ ڈھونڈ لیا ایس ایچ او ریڈر ایس پی سواں رہنے کے بعد ایس ایچ او سہالہ تعینات ہوئے کو متعدد بار نشان دھی کی گئی جبکہ سہالہ پولیس کے سامنے سہالہ مین روڈ پر غیر قانونی ایجنسی مالکان نے طریقہ تبدیل کر کے کام پر اتفاق کر لیا دیگر ایجنسیاں بند کر کے سب ندیم عرف دیما نامی بندے کی ایجنسی پر اکٹھے هو گئے ۔ زرائع نے مزید بتایا کہ متعدد بار عوام کی طرف سے نشاندھی پر پولیس کی طرف سے کاغذی کاروائی کی گئی مگر ندیم عرف دیما غیر قانونی دھندہ چلاتا رھا اور چلا رھا ھے ۔ تھانہ سہالہ پولیس روزانہ کی گشت ناکہ بندی کے باوجود ندیم نامی شخص کی ایجنسی پر کھلے عام غیر قانونی دھندہ کسی کی ملی بھگت کے بغیر ممکن نہیں . یاد رھے مذکورہ غیر قانونی ایجنسی آئل ٹینکرز پارکنگ کی آڑ میں کھلے عام چل رھی ہیں جو کراۓ داری ایکٹ کی بھی کھلی خلاف ورزی ھے جبکہ مذکورہ ایجنسی میں کسی بھی هنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے کوئی حفاظتی انتظامات بھی موجود نہ بتاۓ گئے ہیں
جو لمحہ فکریہ ہیں مذکورہ ایجنسی ارد گرد علاقوں میں غیر قانونی چھوٹے پیمانے پر موجود ایجنسیاں چلنے کا زریعہ بن رھی ہیں ۔
ایک طرف اسلام آباد انتظامیہ جہاں دیگر جرائم کو کنٹرول کرنے کیلئے دن رات کوشاں نظر آتی ھے مگر اسلام آباد انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان بننے والے پٹرول ڈیزل چور مافیا پر بھی لگام ڈالنی اشد ضرورت سمجھی جا رھی ھے

