LOADING

Type to search

Karachi National

کراچی (ڈیجیٹل پوسٹ) فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ نے مالی سال 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا

Share

کراچی (ڈیجیٹل پوسٹ) فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ نے مالی سال 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا

 کراچی فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (ایف سی ای پی ایل) نے 31 دسمبر 2025 کو ختم ہونے والے مالی سال کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ کمپنی نے لاگت کے انتظام اور ویلیو چین میں کارکردگی بڑھانے کے اقدامات جاری رکھے، جس میں خریداری، مینوفیکچرنگ، لاجسٹکس اور اوور ہیڈز کی اصلاح شامل تھی، جبکہ حفاظت اور سروس کے معیار کو برقرار رکھا گیا۔ بہتر تجارتی عمل درآمد اور لاگت میں کمی کے نتیجے میں گزشتہ سال کے مقابلے گروس مارجن میں 70 بیسس پوائنٹس کا اضافہ اور آپریٹنگ منافع میں 16 فیصد اضافہ ریکارڈ گیا گزشتہ سال پیک شدہ یو ایچ ٹی دودھ پر سیلز ٹیکس کے نفاذ کے بعد ڈیری شعبہ مسلسل دباؤ کا شکار رہا ہے۔ تاہم، کمپنی نے اپنے تجارتی ایجنڈے پر بھرپور توجہ برقرار رکھی، برانڈز میں سرمایہ کاری جاری رکھی اور صارفین کے لیے ان کی ضرورت کے مطابق مصنوعات پیش کیں۔ ان اقدامات کے نتیجے میں مارکیٹ شیئر میں اضافہ اور حجم کے امتزاج میں بہتری دیکھی گئی کھلے دودھ کا استعمال اب بھی ٹیکس کے دائرہ کار سے باہر ہے، اور یہ دستاویزی معیشت اور فوڈ سیفٹی فریم ورک میں شامل نہیں۔ موجودہ ٹیکس نظام منظم ڈیری کمپنیوں کی صلاحیت کو ختم کرتا ہے کہ وہ کیٹیگری ڈویلپمنٹ، ڈیری ڈویلپمنٹ پروگرامز اور طویل مدتی اقدامات میں سرمایہ کاری کر سکیں، جو کسانوں کی آمدنی اور ویلیو چین میں پیداواریت کو بہتر بنانے کے لیے ضروری ہیں مالی کارکردگی31 دسمبر 2025 کو ختم ہونے والے مالی سال کے مالی نتائج کا خلاصہ درج ذیل ہے:

Full Year ended

Dec 31, 2025

Variation

(Rs. in million)

2025

2024

Net Sales

104,452

107,051

-2.4%

Operating Profit

7,936

6,835

16%

% of sales

7.6%

6.4%

120 bps

Profit / (Loss) after tax

2,691

2,203

22%

% of sales

2.6%

2.1%

50 bps

Earnings / (Loss) per share (Rs.)

3.51

2.87

مستقبل کا لائحہ عمل اگرچہ پیک شدہ دودھ پر 18 فیصد سیلز ٹیکس کا نفاذ صنعت کے لیے بدستور ایک چیلنج بنا ہوا ہے تاہم فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ ثابت قدم ہے اوراپنے کاروبار کی مستحکم بنیادوں پر مزید تعمیر کرتے ہوئے برانڈز کو مضبوط بنانے اور پیک شدہ ڈیری مصنوعات کی حفاظت اور غذائیت پر صارفین کے اعتماد کو مزید مستحکم کرنے کا عمل جاری رکھے گی۔ چونکہ کیٹیگری ڈویلپمنٹ اور وسیع ڈیری شعبے کے اقدامات میں خاطر خواہ سرمایہ کاری نہیں ہو سکی جس کے باعث باضابطہ شعبہ اپنے مثبت اثرات کو تیزی سے وسعت دینے میں محدود ہےاس لیے قیمتوں کو قابلِ استطاعت بنانے، سپلائی چین میں لاگت کی مؤثریت بہتر کرنے اور مصنوعات کے بہتر امتزاج کے انتظام پر مسلسل توجہ کمپنی کی حکمتِ عملی کا مرکزی حصہ رہے گی۔

کمپنی حکومت اور متعلقہ اداروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہے گی تاکہ پیک شدہ ڈیری پر ایک زیادہ متوازن اور منصفانہ ٹیکسیشن نظام کے لیے آواز اٹھائی جا سکے جو دنیا کے دیگر کئی ممالک میں رائج طریقہ کار کے مطابق ہو۔ ایسا اقدام خوراک کے تحفظ، معیشت کی دستاویزی شکل کو فروغ دینے اور ڈیری شعبے کی پائیدار ترقی میں معاون ثابت ہوگاایف سی ای پی ایل میں ہم حفظانِ صحت، خوراک کے تحفظ اور پائیداری کے اعلیٰ ترین معیارات کے پابند ہیں اور روزانہ لاکھوں پاکستانیوں کو محفوظ، معیاری ،قابل استطاعت اور غذائیت سے بھرپور ڈیری مصنوعات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »