LOADING

Type to search

Karachi National

کراچی (ڈیجیٹل پوسٹ) کراچی میں پاکستان کارڈیک سوسائٹی کراچی چیپٹر نے اپنے تنظیمی ڈھانچے اور کونسل ممبران کی فہرست جاری کر دی ہے

Share

کراچی (ڈیجیٹل پوسٹ) کراچی میں پاکستان کارڈیک سوسائٹی کراچی چیپٹر نے اپنے تنظیمی ڈھانچے اور کونسل ممبران کی فہرست جاری کر دی ہے۔ سوسائٹی کا مقصد امراض قلب کے شعبے میں پیشہ ورانہ تعاون کو فروغ دینا، جدید تحقیق کی حوصلہ افزائی کرنا اور عوام میں دل کی بیماریوں سے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے۔اعلامیے کے مطابق ڈاکٹر ایم اکرم سلطان کو چیپٹر کوآرڈی نیٹر مقرر کیا گیا ہے، ڈاکٹر رفعت سلطانہ چیپٹر سیکریٹری جبکہ ڈاکٹر مستجاب مجتبیٰ خزانچی کی ذمہ داریاں انجام دیں گے کراچی چیپٹر کی کونسل میں سینئر پروفیسرز اور ماہر امراض قلب شامل ہیں جو علمی سرگرمیوں، سیمینارز، ورکشاپس اور عوامی آگاہی پروگرامز کے انعقاد میں فعال کردار ادا کریں گے سوسائٹی نے عزم ظاہر کیا ہے کہ امراض قلب کی روک تھام، جدید علاج کی ترویج اور مریضوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔ مزید معلومات کے لیے پاکستان کارڈیک سوسائٹی کی ویب سائٹ دیکھی جا سکتی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »