LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) ڈی جی نیکٹا کاشف زمان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

Share

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ):(آئی پی ایس) نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) کے ڈائریکٹر جنرل کاشف زمان طویل علالت کے بعد اسلام آباد میں انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال کی خبر سے سرکاری و سماجی حلقوں میں گہرے رنج و غم کی فضا قائم ہے۔

مرحوم کی نمازِ جنازہ آج بعد از نمازِ ظہر ایک بج کر 30 منٹ پر امام اعظم مسجد، گلی نمبر 22-C، سیکٹر جی-10/2، نزد چلڈرن پارک ادا کی جائے گی۔ جنازہ دو بجے روانہ ہوگا جبکہ تدفین ایچ-11 قبرستان میں ڈھائی بجے کی جائے گی۔فاتحہ خوانی امام اعظم مسجد، گلی نمبر 22-C، جی-10/2، نزد چلڈرن پارک میں ہوگی۔اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل نصیب فرمائے۔ آمین۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »