سانگلہ (ڈیجیٹل پوسٹ) ہل سانگلہ ہل;ماڈل ٹاؤن سٹریٹ کو صفائی کے عملے نےکچرے کے ڈپو میں تبدیل کر دیا
Share
سانگلہ ہل (ڈیجیٹل پوسٹ) سانگلہ ہل;ماڈل ٹاؤن سٹریٹ کو صفائی کے عملے نےکچرے کے ڈپو میں تبدیل کر دیا تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاؤن سانگلہ ہل ضلع ننکانہ صاحب کی نزد مسجد انور مدینہ مین عثمان سٹریٹ شاہ زیب کے گھر کے سامنے کاعلاقہ صفائی کے عملے نےکچرے کے ڈپو میں تبدیل کر دیا ہے,اہل علاقہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر عملہ کو تبدیل کیا جائے اور سانگلہ ہل کی مقامی انتظامیہ کی غفلت کے باعث کچرہ ٹاؤن میں تبدیل ہونے والی ماڈل ٹاؤن کی مرکزی گلی کو صاف کیا جائے۔ جگہ جگہ کوڑا کرکٹ اور غلاظت کے ڈھیرسے اٹھنے والے تعفن سے وبائی امراض پھوٹنے کا خدشہ پیدا ہوگیاہے، صفائی کے عملے کی چشم پوشی سے اہل علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، واضح رہے کہ اگر اہل علاقہ صفائی کے عملے سینٹری اسٹاف سے مین ڈرین سےنکالا گیا کچرے کوگلی ,علاقہ سے ہٹانے کا مطالبہ کریں تو سینٹری اسٹاف انکاردیتے ہیں
اہل علاقہ نے صفائی کے عملے سے مین ڈرین سےنکالا گیا کچرے اور غلاظت کو ہٹانے کا مطالبہ کیا تو نہ صرف انکار کر دیا بلکہ لڑنے لگے واضح رہے کہ مین عثمان سٹریٹ پر سیوریج کا پانی جمع ہوگیاہےصفائی کے عملے کی مجرمانہ غفلت ، لاپروائی اور عدم دلچسپی نے ماڈل ٹاؤن سانگلہ ہل کو کچرا کنڈی میں تبدیل کر دیاہے۔




