اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) درگاہ مقدسہ جلالیہ بھکھی شریف خدمت خلق کا بہترین پلیٹ فارم ہے۔اسسٹنٹ کمشنر اسفند یار
Share
اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) درگاہ مقدسہ جلالیہ بھکھی شریف خدمت خلق کا بہترین پلیٹ فارم ہے۔اسسٹنٹ کمشنر اسفند یار اس تقریب کا مقصد فقراء،غربا اور یتیم بچے اور بیواؤں کو شب برات کی خوشیوں میں شریک کرنا ہے۔ڈاکٹر مفتی نوید الحسن مشہدی جلالیہ ویلفئیر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام 100 خاندانوں میں راشن تقسیم کر دیا گیا جلالیہ ویلفئیر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام شب برات (عید)کے موقع پر ہر سال کی طرح اس سال بھی 100 خاندانوں میں راشن تقسیم کر دیا گیا۔تقریب کا اہتمام درگاہ مقدسہ جلالیہ بھکھی شریف پر کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ان خیالات کا اظہار درگاہ مقدسہ جلالیہ بھکھی شریف کے سجادہ نشین شیخ الحدیث الحاج ڈاکٹر مفتی پیر سید محمد نوید الحسن شاہ صاحب مشہدی سرپرست اعلی جماعت جلالیہ پاکستان نے کرتے ہوئے فرمایا کہ یہ درگاہ وہ ہے جہاں پر خدمت خلق کو اولین فریضہ سمجھا جاتا ہے ۔یہ خدمت خلق کا سلسلہ مشائخ عظام بھکھی شریف سے چلا آ رہا ہے جس میں دن بدن بہاریں ہی بہاریں ہیں۔کوئی بھی موقع ہو چاہے سیلاب سے متاثرہ علاقے ہوں چاہے زلزلہ سے متاثرہ علاقے ہوں چاہے کرونا جیسی وبا میں افراد گھرے ہوئے ہوں جو بھی موقع ہو یہ درگاہ صف اول میں ہو کر خدمت خلق کا فریضہ سر انجام دیتے ہوئے نظر آتی ہے۔خدمت خلق سے ہی انسان کو قرب الہی میسر ہوتا ہے ۔شب برات کے موقع پر لوگ گھروں میں کھانے میں میٹھا شامل کرتے ہیں اس لئے ان بے سہارا فقرا غربا مساکین یتیم بچے اور بیواؤں میں راشن تقسیم کیا گیا تاکہ یہ لوگ بھی آسانی سے اپنے کھانے میں یہ چیزیں شامل کر سکیں ۔تقریب کے مہمان خصوصی لیفٹیننٹ ریٹائرڈ اسفند یار صاحب اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاؤالدین اور عزت مآب محمد ارشد صاحب اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر منڈی بہاؤالدین تھے ۔اسسٹنٹ کمشنر اسفند یار نے کہا کہ یہ درگاہ مقدسہ وہ ہے جہاں سے آج بھی صوفیاء کرام کی تعلیمات سے معاشرہ کو روشناس کروایا جاتا ہے اور یہ درگاہ خدمت خلق کا بہترین پلیٹ فارم ہے۔100 خاندانوں میں راشن تقسیم کرنا یہ ایک مستحسن عمل ہے جس پر درگاہ شریف کے سجادہ نشین ڈاکٹر مفتی پیر سید محمد نوید الحسن شاہ مشہدی کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے ۔تقریب کے اختتام پر قبلہ مرشد گرامی شیخ الحدیث الحاج مفتی ڈاکٹر پیر سید محمد نوید الحسن شاہ صاحب مشہدی سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھکھی شریف نے دعائے خیر فرمائی ۔

