چھاچھرو(ڈیلی ڈیجیٹل پوسٹ)پولیس دو بچوں کی ماں ریشماں راہموں کے قاتلوں کو گرفتار کرنے میں ناکام۔
Share
چھاچھرو(ڈیلی ڈیجیٹل پوسٹ)پولیس دو بچوں کی کی ماں ریشماں راہموں کے قاتلوں کوگرفتار کرنے میں ناکام۔پولیس اسٹیشن کھیمے جو پار کا ایس ایچ او ملزمان سے بھاری رشوت لیکر فریادی پارٹی سے کیس واپس لینے کے لئے دباو ڈالنے لگے ۔ تھرپارکر ضلع کی تحصیل چاچھرو کے پولیس اسٹیشن کھیمے جو پار کی حد میں نوجوان لڑکی ریشماں راہموں کا گھر سے لاش برآمد ہوئا لڑکی کے والدیں کی جانب سے الزام لگایا گیا کہ ناری کو قتل کیا گیا ہے انہوں نے احتجاج کیا اور الزام لگایا کہ پولیس ملزمان کی طرفداری کر رہی ہے جس کے بعد ایس ایس پی تھرپارکر نے نوٹس لیتے ہوئے فوری کیس داخل کرنے کا حکم دیا جس کے بعد پولیس اسٹیشن کھیمے جو پار پر ناری کے بھائی عثمان ولد ارباب راہموں کی مدعیت 302-34 پی پی سی کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے
جس میں مدعی نے موقف اختیار کیا ہے ریشما کی شادی 13 سال قبل عبدالرحمان راھموں گاؤں موسی جی ڈھانی سے ہوئی اور اس کو 6 بچوں کا اولاد بھی ہے۔
میری بہن پر اس کا خاوند عبدالرحمان اور اس کے بھائی اسماعیل ، کمال ، رحمت اللہ بہت تشدد کرتے رہے ہیں چار ماہ پہلے بھی انہوں نے میری بہن پر تشدد کر کے گھر سے نکال دی تھی جس کے بعد ہم انکے گائوں گئے اور ان سے حقیقت کی تو انہوں نے غلطی تسلیم کی اور کہا کہ آئندہ ایسی غلطی نہیں کریں گے۔ 31 اگست کو مذکورہ جوابدار مختلف دیہات کے لوگوں کو لیکر ہمارے پاس آئے۔
اور ہم کو بول ے کہ ہم سے غلطی ہو گئی ہے اور آپکی بہن فوت ہو گئی ہے مجھے کہا کہ آپ ہمارے ساتھ گائوں چلو جو کہو گے ہم کریں گے جو سزا دیں گے تیار ہیں وہاں جا کر دیکھا تو میری بہن کا لاش تھا اور اس کے منہ سے خون نکل رہا تھا وہاں ہمیں یقیں ہوئا کہ انہوں نے مل کر میری بہن کو قتل کیا ہے میں نے پولیس کو اطلاع دی اور وہ پہنچی اور کھینسر اسپتال سے پوسٹ مارٹم کرائی ہے

