LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) روات پولیس نے مرحوم بھائی کی سابقہ بیوی کو فائرنگ کرکے قتل

Share

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) روات پولیس نے مرحوم بھائی کی سابقہ بیوی کو فائرنگ کرکے قتل، اور کمسن بھتجی کو شدید زخمی کرنے والا اشتہاری گرفتار کرلیا، ملزم پرویز نے مکان و زمین کے معاملے پر فائرنگ کرکے خاتون کا بہیمانہ قتل اور کمسن بھتیجی کو شدید زخمی کر دیا تھا ملزم پرویز اختر پر مقتولہ سنجیدہ کے دوسرے شوہر عضمت ولد اکرم کی مدعیت میں تھانہ روات پولیس نے گزشتہ سال مئی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا،۔ملزم پرویز واردات کے بعد فرار ہو گیا تھا،روات پولیس نے مقدمہ کی مزید تفتیش کیلئے ملزم کے قریبی ساتھی کو بھی حراست میں لیا ہے، مقدمہ متن کے مطابق مدعی عظمت محمود ولد اکرم نے بیان دیا کہ اسکی شادی سنجیدہ رحمان دختر عبدالرحمان کے ساتھ ہوئی یہ سنجیدہ رحمان کی دوسری شادی تھی جس کا پہلا خاوند ظہیر تین سال قبل فوت ہو گیا تھا جس سے مقتولہ سنجیدہ کی تین بیٹیاں ایک بیٹا ہے دو بیٹیوں کی شادی ہو گئی جبکہ گیارہ سالہ عاطف ظہیر بابر اور پندرہ سالہ سمیکا ظہیر میرے ساتھ رہائش پذیر ہیں سنجیدہ رحمان کے پہلے خاوند ظہیر کا رہائشی مکان بھی گاؤں کے اندر واقع ہے جس کی صفائی وغیرہ کے لیے بیوی اکثر اوقات جاتی رہتی ہے اج حسب معمول کام پر چلا گیا شام کو واپس ایا تو والدہ نے بتایا کہ سیدہ رحمان اپنے بیٹے عاطف اور بیٹی سمیکا کے ہمراہ اپنے پرانے گھر کی صفائی کے لیے گئی ہوئی ہے جس پر میں ان کی طرف چلا گیا کیونکہ میری بیوی کا سابقہ جیٹھ مسمی پرویز اختر ولد محبت خان سنجدہ رحمان کے سابقہ خاوند کی طرف سے حصے میں آنے والے مکان اور زمین کو ہتھیانے کے چکر میں تھا جس کی بابت کیس عدالت میں زیر سماعت ہے جو آئے روز میری بیوی کو زد و کوب کرتا اور دھمکیاں دیتا تھا،جس پر میں نے اور معززین علاقہ نے پرویز اختر کو ایسا کرنے پر منع بھی کیا تھا، گلی میں پہنچا تو شور شرابہ اور چیخ و پکار کی آوازیں رہی تھیں قریب ہی فیصل شہزاد ولد امیر داد اپنے ڈبل سٹوری مکان کی چھت پہ کھڑا دیکھ رہا تھا جیسے ہی گھر کے اندر داخل ہوا تھا دیکھا پرویز اختر مسلح پسٹل عبدالغفور ولد عبدل خالق مسلح رائفل آفتاب ولد عبدالغفور اور نعمان ولد محمد بشارت مقتولہ سنجیدہ رحمان کو زد و کوب کر رہے تھے نعمان میری بیوی کو گھسیٹ رہا تھا آفتاب اسے مکے اور لاتیں مار رہا تھا جبکہ عبدالغفور رائفل کے بٹ مارا تھا،قریب ہی11 سالہ سمیکا ظہیر اور عاطف ظہیر کھڑے رو رہے تھے میرے اور فیصل شہزاد کی مداخلت پر عبدالغفور اور آفتاب نے مجھے پکڑ لیا پرویز اختر نے پسٹل سے سیدھے فائر سنجیدہ پر کیے جو اسکے بائیں بازو اور دائیں ہاتھ پر لگا سمیکا ظہیر ماں کی طرف آگے بڑھی تو پرویز اختر نےاس پر بھی سیدھے فائر کیے جو اس کے بائیں بازو اور ہاتھ پر لگے عاطف دہشت زدہ ہو کر روتا ہوا گھر سے باہر نکل گیا میں نے بیوی کو آواز دی کہ بھاگ کر اپنی جان بچاؤ جو زخمی حالت میں دوڑ کر کچن کی طرف گئی اسی دوران پرویز نے اس کا پیچھا کرتے ہوئے پسٹل میں دوسری میگزین لوڈ کی اور کچن کے پاس پہنچ کر یکے بعد دیگرے فائرکیے جو سنجیدہ کے مختلف حصوں پر لگے اور وہ شدید زخمی ہوکر جان بحق ہو گئی یہ سارا وقوعہ فیصل شہزاد اور میرا چشم دید ہے ہمارے شور اور واویلا پر دیگر محلہ والے بھی اکٹھے ہوگئے جس کے بعد ملزمان موقع سے بھاگ گئے مقتولہ آٹھویں ماہ میں تھی جسے تنازعہ مکان و زمین باہم صلح مشورہ سے اسکے گھر میں داخل ہو کر بیدردی سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور قتل کردیا گیا جبکہ میری سوتیلی بیٹی سمیکا ولد ظہیر کو سیدھے فائر مار کر شدید زخمی کیا گیا، مقدمے کی تفتیش انسپکٹر فیروز کے پاس ہے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »