LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) پاکستانی مندوب کا عالمی قوانین کے تحت مسئلہ فلسطین اور کشمیر کے حل پر زور

Share

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے عالمی قوانین کے تحت مسئلہ فلسطین اور کشمیر کے پرامن حل کو نہایت ضروری قرار دیا ہے۔

اقوام متحدہ میں تنازعات سے بچاؤ اور ان کے حل پر ہونے والے مباحثے سے خطاب میں عاصم افتخار نے کہا کہ بدقسمتی سے آج تک مسئلہ فلسطین اور کشمیر کا کوئی حتمی حل نہیں نکالا جا سکا۔

انہوں نے تمام تنازعات کے سیاسی اور سفارتی ذرائع سے حل نکالنے کا مطالبہ بھی کیا۔ پاکستانی مندوب نے گزشتہ روز بھی سلامتی کونسل کے اجلاس میں خطاب کے دوران زور دیا تھا کہ تمام تنازعات پُرامن طریقے سے حل ہونے چاہیے۔

عاصم افتخار نے اس موقع پر واضح کیا کہ پاکستان تمام تنازعات کے پرامن حل پر یقین رکھتا ہے اور عالمی قوانین کے مطابق انہیں حل کرنا عالمی برادری کی ذمہ داری ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »