LOADING

Type to search

International

ریاض (ڈیجیٹل پوسٹ) سعودی عرب کے وزیرِ صنعت بندر الخریف نے فیوچر منرل فورم میں پاکستان پویلین کا دورہ کی

Share

ریاض (ڈیجیٹل پوسٹ)، سعودی عرب: – فیوچر منرل فورم (ایف ایم ایف) 2026 کی باضابطہ افتتاحی تقریب سے قبل، سعودی عرب کے وزیرِ صنعت و معدنی وسائل عزت مآب بندر ابراہیم الخریف نے، معاون وزیر برائے معدنی امور عزت مآب انجینئر خالد بن صالح المضافر کے ہمراہ، پاکستان پویلین کا دورہ کیا اور اسے ایونٹ کے سب سے متاثر کن اور دلکش حصوں میں سے ایک قرار دیا۔

وزیرِ صنعت نے گزشتہ سالوں کے مقابلے میں پویلین کی نمایاں بہتری پر روشنی ڈالتے ہوئے اسے عالمی معدنی کمیونٹی کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم قرار دیا۔ “معدنی عجوبہ” کے موضوع پر قائم پاکستان پویلین نے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی توجہ بھی اپنی طرف مبذول کر لی ہے۔

پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) نے وزارتِ توانائی کی جانب سے لیڈ پارٹنر کے طور پر اس پویلین کا اہتمام کیا، جس میں انٹرایکٹو نمائشیں اور نیا نیشنل منرلز ڈیٹا سینٹر شامل ہے۔ یہ ڈیجیٹل پورٹل معدنیات کے نظام کو جدید بنانے اور پاکستان میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے قائم کیا گیا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »