راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) نیوٹاؤن کے علاقہ میں رات گئے 2 ملزمان کی پولیس پر فائرنگ
Share
راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) نیوٹاؤن کے علاقہ میں رات گئے 2 ملزمان کی پولیس پر فائرنگ،جوابی کا روائی میں ایک زخمی ہو کر گرفتار، دوسرا فرار، چوری ہونے والا موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد، گرفتار ملزمان ڈکیتی،موٹر سائیکل و دیگر چوری،ضرر ،دھوکہ دہی کے مقدمات میں ملوث اور پولیس کو مطلوب ہیں ،پولیس نے موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی،فائرنگ کے دوران 1 فائر کانسٹیبل مصور عباس کو بھی لگا جو بلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے محفوظ رہے،زخمی ملزم کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ،واقعہ کی اطلاع پر سینئر پولیس افسران موقعہ پر پہنچ گئے، فرار ملزم کی گرفتاری کے لئے سرچنگ جا ری ہے

