اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) اٹک میں نیزہ بازی کے مقابلے،ملک ہارون کی پہلی پوزیشن
Share
اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) اٹک میں نیزہ بازی کے مقابلے،ملک ہارون کی پہلی پوزیشن
سردار وہاب دوسرے نمبرپر،کامیابی محنت اور مضبوط قیادت کا ثبوت،سردارمحمد ریاض
نیزہ بازی پاکستان کا ایک مقبول کھیل ہے خاص طور پر دیہاتوں میں یہ کھیل کئی دھائیوں سے کھیلا جا رہا ہے اس کھیل کے ٹورنامنٹس بھی ہر سال کرائے جاتے ہیںاس سال کے آغاز پر تحصیل جنڈ ضلع اٹک میں نیزہ بازی کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں چوٹی کے کھلاڑیوں نے شرکت کی تماشائیوں کی بہت بڑی تعداد نے ان مقابلوں کودیکھا اور خوب داد دی میڈیاکی ٹیمیںبھی ایونٹ کی کوریج کیلئے موجود تھیں ،اخلاص غازی ٹینٹ پیکنگ کلب ، اخلاص پنڈی گھیب کے دو باصلاحیت جوانوں نے جلوال، تحصیل جنڈ ضلع اٹک میں ہونے والے مقابلے میں بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے فرسٹ اور سیکنڈ پوزیشن حاصل کی۔ فرسٹ پوزیشن ملک ہارون منیر پنڈی گھیب سیکنڈ پوزیشن سردار وہاب آف میٹھالاس نے حاصل کی ، اس موقع پر کلب کے بانی سردار ریاض آف اخلاص نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انعامات پیش کیے۔ اپنے خطاب میں سردار ریاض آف اخلاص نے کہا کہ یہ کامیابی محنت، لگن اور مضبوط قیادت کا ثبوت ہے۔پورے علاقے کے لیے فخر کا ایک لمحہ ہے ۔ٹینٹ پیکنگ کے کھیل کے فروغ کیلئے پہلے بھی کام کیا مستقبل میں بھی کام کرتے رہینگے ۔

