LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی ،پی ٹی اے انفارمیشن میمورنڈم آج جاری کرے گا

Share

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی کے لئے پی ٹی اے انفارمیشن میمورنڈم آج جاری کرے گا ،پی ٹی اے ذرائع کے مطابق حکومت کے جاری کردہ پالیسی ڈائریکٹو کی روشنی میں انفارمیشن میمورنڈم کو حتمی شکل دے دی گئی ، انفارمیشن میمورنڈم میں نیلامی کے ضوابط ، بیس پرائس سمیت دیگر تفصیلات شامل ،ملک میں فائیو جی سروس کا تیز سے اجرا پہلی ترجیح قرار ،حکومت نے ٹیلی کام انڈسٹری کے اہم مطالبات تسلیم کرلیے ٹیلی کام انڈسٹری کو ادائیگیوں کے لئے بڑی رعایت دے دی گئی۔ٹیلی کام آپریٹرز سے اپ فرنٹ پیمنٹ نہ لینے کا فیصلہ۔

ٹیلی کام آپریٹرز کے لیے انٹرنیٹ کی سپیڈ چار پانچ گنا تیز کرنے اور رواں سال بڑے شہروں میں فائیو جی سروس کی فراہمی کا ہدف۔ادائیگیوں کے لیے ڈالر کے ایکسچینج ریٹ کو نیلامی کے دن کی قیمت پر منجمد کرنے کا فیصلہ۔ٹیلی کام آپریٹرز سے پہلا سال کوئی پیمنٹ وصول نہیں کی جائے گی۔،ٹیلی کام آپریٹرز سے دوسرے سال پچاس فیصد پیمنٹ کی وصولی ہوگی ۔ٹیلی کام آپریٹر ز سے باقی پچاس فیصد پیمنٹ پانچ قسطوں میں دس فیصد سالانہ کے حساب سے وصول کی جائے گی ۔ٹیلی کام آپریٹرز کو انفارمیشن میمورنڈم کے اجرا کے بعد نیلامی کی تیاری کے لیے تین ہفتے کا وقت دیا جائے گا ۔پالیسی ڈائریکٹو کے اجرا میں تاخیر کے باعث نیلامی کی تاریخ وزیراعظم کی 15 فروری کی ڈیڈلائن سے آگے جانے کا امکان ،فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی 20فروری کے قریب متوقع ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »