LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) تحریک تحفظ آئین پاکستان کا قومی مذاکراتی کمیٹی کی قومی کانفرنس میں شرکت سے انکار

Share

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) قومی مذاکراتی کمیٹی نے اپنی مجوزہ قومی کانفرنس کے انعقاد کے حوالے سے تحریک تحفظ آئین پاکستان سے رابطہ کیا اور کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔رپورٹ کے مطابق تحریک تحفظ آئین پاکستان نے قومی مذاکراتی کمیٹی کی کانفرنس میں شرکت سے انکار کر دیا۔
ذرائع نے کہا کہ ہمیں آج دعوت نامہ موصول ہوا ہے، مگر ہم نے شرکت سے انکار کر دیا، بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مذاکرات کا اختیار تحریک تحفظ آئین پاکستان کو دیا ہے، مذاکرات تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے ہوں گے۔
قومی مذاکراتی کمیٹی کی قومی کانفرنس 7 جنوری کو اسلام آباد میں ہوگی، مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، پی ٹی آئی، جے یو آئی، جماعت اسلامی کو شرکت کی دعوت دی جائے گی، ایم کیوایم، ق لیگ، بلوچستان عوامی پارٹی، اے این پی اور دیگر جماعتوں کو بھی مدعو کیا جائے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »