راولپنڈی حکومت پنجاب تمام پرائیویٹ ایمبولنسز حکومت پنجاب کے ریڈار پر جبکہ اج دوسرا دن
Share
راولپنڈی حکومت پنجاب تمام پرائیویٹ ایمبولنسز حکومت پنجاب کے ریڈار پر جبکہ اج دوسرا دن
پنجاب میں تمام ایمبو لینسز کی طرف سے ہڑتال تفصیلات کے مطابق حکومت کے نت نئے قوانین ٹیکسز عوام کے لیے جانے وبال بن گئے پرائیویٹ ایمبولنسز کے لیے نئی ایس او پیز جس کے بعد پنجاب کی تمام پرائیویٹ ایمفولنسز کے مالکان نے
اج دو دن سے ہڑتال کر رکھی ہے اج راولپنڈی کے ایریا چاکرہ کے قریب تقریبا 660 کے قریب ایمبولنسز
سردی میں ان کے ڈرائیور کھلے اسمان تلے کھڑے ہیں حکومت پنجاب اور ون ون ٹو کی طرف سے انہیں
ایک نئی ایس او پی تھما دی گئی ہے جس کے مطابق وہ بڑی لائٹ نہیں لگا سکتے سائرن والی لائٹ نہیں لگا سکتے
اس کے ساتھ ساتھ تمام گاڑیوں کے شیشے بلیک ہونے چاہیے کسی قسم کا پیپر یا پردے نہیں ہونے چاہیے
جبکہ دوسری طرف ٹریفک پولیس روزانہ کی بنیاد پر ان کے 10 ہزار سے 15 ہزار روپے کے چالان کر رہی ہے
اور سرگودھا میں ایک عدد ایف ائی ار بھی درج کی گئی ایمبولنس کے خلاف
جبکہ تمام ایمبولینسز کے مالکان کا کہنا ہے کہ
ہمیں ساتھ ساتھ یہ کہا جا رہا ہے کہ اپ تمام صوبوں کی این او سی اور روٹ پرمٹ لیں
ہمارے اوپر
اس مہنگائی کے دور میں ایک بڑا بوجھ ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے
اور جان بوجھ کر ہمارے چولہے ٹھنڈے کرنے کی سازش کی جا رہی ہے
ایمبولنسز کے مالکان کا کہنا ہے اج دوسرا دن شدید سردی میں ہم
کھلے اسمان تلے کھڑے ہیں جس سے ہمارے کئی ڈرائیور جو ہیں وہ شدید بیمار ہو گئے ہیں
پنجاب حکومت کے ساتھ ساتھ متعلقہ راولپنڈی کی انتظامیہ نے ہمیں پوچھنا بھی گوارا نہ کیا
پنجاب حکومت صرف اور صرف ریونیو جنریٹ کرنے کے چکر میں
غریب ادمی سے اس کی دو وقت کی روٹی بھی چھین رہی ہے
موجودہ پنجاب حکومت ٹارگٹڈ پالیسیاں اپنا کر صرف اور صرف جس کی لاٹھی اس کی بھینس
تمام ایمبولنسز کے مالکان کا کہنا ہے پہلے ہی ہم حکومتی تمام قانونی ایس او پیز کو فالو کر کے
مریض کو ایک جگہ سے دوسری جگہ شفٹ کرتے ہیں گاڑی کی فٹنس سے لے کے تمام چیزیں کلیئر ہونے
کے باوجود ہم پر نئی پالیسیاں لانے کا مقصد یہ ہے کہ ہم سے ہمارا روزگار چھینا جائے
پہلے ہی ملک میں بڑے پیمانے پر بے روزگاری ہے
ہماری صدر پاکستان وزیراعظم پاکستان
اور خاص کر چیف منسٹر پنجاب سے اپیل ہے انصاف کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے پرائیویٹ
افراد جو روزگار سے منسلک ہیں ان کے لیے روزگار میں اسانیاں پیدا کی جائیں نہ کہ نت نئی مشکلات پیدا کر کے ان سے روزگار چھینا جائے

