ہری پور (ڈیجیٹل پوسٹ) ایبٹ آباد میں سونے کے بیوپاری کو لوٹنے کے کیس میں مفرور ملزم عمران عرف مانی کو کینٹ پولیس نے گرفتار کرلی
Share
ہری پور (ڈیجیٹل پوسٹ) ایبٹ آباد میں سونے کے بیوپاری کو لوٹنے کے کیس میں مفرور ملزم عمران عرف مانی کو کینٹ پولیس نے گرفتار کرلیا کیس میں جرم ثابت ہونے پر ایڈیشنل سیشن جج نے باقی ملزمان کو سزا سنا دی تھی عمران عرف مانی مفرور ہو گیا تھا جسے لاہور پولیس نے کسی مقدمہ میں گرفتار کیا تو کینٹ پولیس نے اسے لاہور سے ایبٹ آباد منتقل کر دیا سال 2014ء میں ایبٹ آباد میں سونے کے بیوپاریوں سے کروڑوں روپے کا سونا لوٹاگیا۔ جن میں سے ایک کورنگی کراچی کے رہائشی سونے کے بیوپاری بلال ولد محمد انعام سے ایک کروڑ پانچ لاکھ روپے مالیت کا اڑھائی کلو سونا اور پچیس لاکھ روپے کی نقدی دو موٹرسائیکل سواروں نے گن پوائنٹ پر چھینی۔ جبکہ اس واردت کے کچھ عرصہ بعد ملتان کے رہائشی سونے کے بیوپاری جاوید سے دوسوگرام سونا اور چار لاکھ روپے کی نقدی مذکورہ موٹرسائیکل سواروں نے گن پوائنٹ چھین لی گئی۔ان ڈکیتیوں کا مقدمہ تھانہ کینٹ میں علت نمبر 220مارچ 2015 ء میں زیر دفعہ (3)17 اور412پی پی ایل کے تحت درج کیا گیا۔ مذکورہ وارداتوں کے بعد پولیس نے دن رات خفیہ کام طور پر تحقیقات کیں۔ وارداتوں کے کچھ عرصہ بعد ایک جیولرز شاپ پر کام کرنیوالے عمران عرف مانی نے ساٹھ لاکھ روپے مالیت کی پانچ عددگاڑیاں خریدیں۔ جس کی پولیس نے خفیہ تحقیقات کیں تو معلوم ہوا کہ عمران عرف مانی اتنی قیمتی گاڑیاں خرید نہیں سکتا۔ جس کے بعد عمران عرف مانی کو گرفتار کرکے تفتیش کی گئی تو اس نے تمام وارداتوں کے اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ سونے کے بیوپاریوں کی انفارمیشن اپنے دوچچازاد بھائیوں محمد ایاز ولد محمد گلزار سکنہ سیٹھی مسجد اور تنویر گل ولد عزیز الرحمن سکنہ النور چوک کو دیتا تھا۔ جس کے بعد محمد ایاز اور تنویر گل مذکورہ بیوپاری کو جا کر گن پوائنٹ پر لوٹ لیتے تھے۔اور ان پیسوں سے انہوں نے گاڑیاں خرید لیں تھیں پولیس نے ملزمان کی نشاندہی پر تمام گاڑیاں اور موٹرسائیکل بھی قبضے میں کرلئے ہیں۔ ملزمان سے دوعدد تیس بور پستول بھی برآمد کرلئے گئے ہیں۔ گرفتار ملزمان کیخلاف 17ضمن 3حرابہ/412پی پی سی کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ پولیس نے عمران عرف مانی کی نشاندہی پر 310 گرام سونا برآمد کیا۔اس کے علاوہ لوٹے جانیوالے سونے میں سے 50تولے سونا راولپنڈی صدر اور راجہ بازار کے صرافوں سے بھی برآمد کیا گیا۔ اس کیس کا چالان مکمل کرکے عدالت میں پیش کیا گیا۔ جولائی 2015ء میں سیشن جج ایبٹ آباد نے گرفتار تمام ملزمان کو ضمانتوں پر رہا کر دیا۔ضمانت پر رہائی کے کچھ عرصہ بعد عمران عرف مانی مفرور ہو گیا۔ عدالت میں کیس کی سماعت اور وکلاء کی فائنل بحث کے بعد ایڈیشنل سیشن جج vi نے فیصلہ سناتے ہوئے تنویر گل اور عزیز الرحمن کو زیر دفعہ 3 /17 کے تحت 14 سال قید بامشقت، دو دو لاکھ روپے جرمانہ اور زیر دفعہ 412 کے تحت 10 دس سال قید اور ایک ایک کھ روپے جرمانہ کیا۔تھا ملزمان کو ناجائز اسلحہ رکھنے کے جرم میں زیر دفعہ 15ڈبل اے کے تحت بھی سزا سنائی گئی تھی عدالت نے ڈکیتی میں ملوث مفرورعمران عرف مانی ولد پرویزسکنہ میرپور کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے تھے ملزم مفرور تھا لاہور پولیس نے گزشتہ روز اسے کسی کیس میں گرفتار کیا جس کے بعد کینٹ پولیس لاہور پہنچ گئی اور ملزم عمران مانی کو گرفتار کر کے تھانہ کینٹ ایبٹ آباد منتقل کر دیا

