LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق ترامڑی اسلام آباد میں بھی گیس مہیا کی جائے۔سرفراز مغل

Share

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق ترامڑی اسلام آباد میں بھی گیس مہیا کی جائے۔سرفراز مغل

پورا دن گیس نہیں ہوتی سلنڈر مافیا کا بازار گرم مکین پریشان اسکول کالج دفاتر ناشتہ کے بغیر جانے پر مجبور ہیں۔

وفاقی وزیر پٹرولیم کے بیان کے مطابق ایک ماہ میں نوے ہزار شکایات کا مطلب ہے کہ گھریلو صارفین کیلئے گیس کا بحران ہے۔

ممتاز سماجی اور تاجر رہنما سرفراز مغل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان دنوں ترامڑی عرفان آباد میں گھریلو صارفین گیس کو ترس گئے ہیں کیونکہ سارا دن گیس نہیں ہوتی جس کی وجہ سے طلبہ و طالبات، ملازمین و کاروباری حضرات گیس نہ ہونے کی وجہ سے بغیر ناشتہ کے صبح گھر سے نکلنے پر مجبور ہیں دوسرا ذریعہ گیس سلنڈر کا ہے جو کہ اپنے ریٹ پر گیس بیچتے ہیں وہ بھی ایک مافیا ہے۔ سرفراز مغل نے وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کے اس اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ترامڑی عرفان آباد میں بھی ہدایات کے مطابق صبح 5 بجے سے رات 10بجے تک بلا تعطل گھریلو صارفین کو گیس مہیا کی جائے وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک کے مطابق ایک ماہ میں نوے ہزار شکایات ایک بڑا مسئلہ ہے اس پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »