رحیم یارخان (ڈیجیٹل پوسٹ) تھانہ سٹی بی ڈویژن پولیس کا چھاپہ ڈیڑھ کلو سے زائد چرس برآمد بدنام منشیات فروش گرفتار، مقدمہ درج
Share
رحیم یارخان (ڈیجیٹل پوسٹ) تھانہ سٹی بی ڈویژن پولیس کا چھاپہ ڈیڑھ کلو سے زائد چرس برآمد بدنام منشیات فروش گرفتار، مقدمہ درج۔ سٹی سرکل پولیس آفیسر ڈی ایس پی دلشاد راؤ کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی بی ڈویژن شکیل احمد دیگر پولیس پارٹی کے ہمراہ گشت و پڑتال جرائم کے سلسلہ میں وائرلیس پل پر موجود تھے کہ اسی دوران مخبر سے اطلاع پاتے ہوئے نزد قبرستان بستی امانت علی پہنچے جہاں پر ایک کس نشاندہی شدہ کھسکنے کی کوشش کرنے لگا جسے گھیرا ڈال کر قابو کر کے جامہ تلاشی کی گئی جس سے 1 کلو 620 گرام چرس برآمد ہوئی جس پر منشیات فروش جلال احمد موہانہ کو حسب ضابطہ رنگے ہاتھوں گرفتار کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

