راولپنڈی(ڈیجیٹل پوسٹ) سی سی ڈی پر رشوت کا بہتان عائد کرنے والے ملزم کی حقیقت آشکار
Share
سی سی ڈی پر رشوت کا بہتان عائد کرنے والے ملزم کی حقیقت آشکار،
راولپنڈی/مقدس مقامات سے وڈیو میں الزامات عائد کرنے والا ملزم عمران بھٹی درحقیقت صادق آباد کا بدنام زمانہ جواری اور بدمعاش ہے،جس نے رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والی تین بہنوں کو خوبصورتی سے اپنے جال میں الجھا کر بلیک میل کیا اور ان کی قیمتی زرعی اراضی، گھر ، زیورات, گاڑی اور دیگر قیمتی اشیاء ہتھیا لیں۔ اور انہیں بلیک میل کر کے مسلسل ڈراتا دھمکاتا رہا، جعلسازی کا شکار متاثرہ خواتین نے ملزم کی گھناؤنی حرکتوں ، بلیک میلنگ اور جائیداد ہتھیانے سے متعلق کاروائی کے لیے سی سی ڈی کو درخواست دی جس پر تحقیقات کا آغاز کیا گیا، ملزم سے متعلقہ جائیداد اور دیگر قیمتی اشیاء کی خریداری کے ثبوت طلب کیےجس پر ملزم عمران بھٹی جائیداد کی خریداری یا منتقلی سے متعلق کوئی ثبوت فراہم نہ کر سکا، ملزم ابتدائی انکوائری میں قیمتی گاڑیوں اور دیگر قیمتی اشیاء کی خریداری کی منی ٹریل فراہم کرنے میں بھی ناکام رہا ۔ جس پر سی سی ڈی نے ابتدائی انکوائری کے بعد ملزم عمران کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کر دیا
،،دوران تفتیش ملزم نے سی سی ڈی افسران کو بھاری رشوت کی پیشکش کی،،سی سی ڈی افسران نے تمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے جعل سازی سے ہتھیائی گئی جائیداد، زیورات، گاڑی وغیرہ اصل مالکان کے حوالے کر دی ۔ بعد ازاں ملزم عمران نے عدالت سے ضمانت کروائی اور پاکستان سے فرار ہو کر سعودیہ پہنچ گیا اور اب وہاں مقدس مقامات سے وڈئو بنا کر سی سی ڈی کے خلاف بہتان تراشی،اور جھوٹا پروپگنڈا کررہا ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، ملزم عمران عادی مجرم اور مفرور اشتہاری ہے جسے جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا

