اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) تھانہ لوہی بھیر کی حدود میں خاتون کے بال کاٹنے کا ڈراپ سین۔ واقع ڈیڑھ ماہ قبل راولپنڈی کی حدود میں رونما ہوا۔
Share
اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ): تھانہ لوہی بھیر کی حدود میں خاتون کے بال کاٹنے کا ڈراپ سین۔ واقع ڈیڑھ ماہ قبل راولپنڈی کی حدود میں رونما ہوا۔
اسلام آباد پولیس نے لڑکی کو ٹریس کر لیا۔ متاثرہ لڑکی نے اسلام آباد پولیس کو وقوعہ سے متعلق بیان ریکارڈ کرا دیا۔ سوشل میڈیا پر لڑکی کے بال کاٹنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جو کہ علاقہ تھانہ لوہی بھیر اسلام آباد کا بتایا جا رہا تھا۔پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر ویڈیو میں ملوث افراد کو حراست میں لیا۔ دوران تفتیش معاملہ راولپنڈی کی حدود کا نکلا۔ متاثرہ خاتون اور حراست میں لئے گئے ملزمان کو متعلقہ پولیس کے حوالے کیا جا رہا ہے، ویڈیو وائرل ہونے پر ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نے واقعے کا نوٹس لے کر رپورٹ طلب کی تھی

