LOADING

Type to search

National

راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) کمال سٹوری ہے دونوں تھانوں کی تھانہ روات اور تھانہ گجر خان

Share

راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) تھانہ روات کے علاقے بحریہ ٹاون میں “بھڈانہ میں کام کرنے والی گھریلو ملازمہ” کی جانب سے برطانیہ پلٹ شہری و ساتھیوں پر مبینہ جنسی زیادتی کے گھناؤنے الزام کا مقدمہ 21 نومبر 2025 کو درج ہوا
اور اسی برطانیہ پلٹ شہری کی مدعیت میں نیچے دی گئی ایف آئی آر صرف دو ماہ قبل
تھانہ گوجرخان میں 29 ستمبر 2025 کو مدعیہ کی والدہ و ہمشیرہ (گھریلو ملازمین) کے خلاف چوری کے معاملہ میں درج ہوئی،
یعنی مبینہ متاثرہ لڑکی کی چند دن قبل درج کرائی گئی ایف آئی آر میں ستمبر کی ایف آئی آر کا مدعی “ملزم” بنا دیا گیا، اور ستمبر میں برطانیہ پلٹ شہری کی ایف آئی آر میں موجودہ مبینہ متاثرہ لڑکی کی والدہ اور ہمشیرہ ملزم نامزد ہیں۔۔۔
کیا یہ نومبر کی ایف آئی آر سابقہ ستمبر کی ایف آئی آر کو کاونٹر کرنے کیلیے درج کرائی گئی کیونکہ ایف آئی آر میں “ساتھی” کا ذکر معاملے کو مشکوک بنا رہا ہے۔۔۔
یہ معاملہ باریک بینی سے تفتیش کا تقاضا کرتا ہے۔۔
امید ہے کہ گوجرخان اور روات پولیس مشترکہ طور پر ان دونوں کیسز کی جانچ پڑتال درست سمت میں کریں گی اور حقائق سامنے آئیں گے ۔۔۔۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »