رحیم یارخان (بیوروچیف جہانگیرحسین)ملک کے سب سے بڑے مافیاشوگرملزمالکان کسانوں کا استحصال کر رہے ہیں اورگنے کی قیمتوں میں اضافہ نہ ہونے کے سبب کسان بری طرح متاثر ہیں شوگرملزمافیاکچے سے بڑے ڈاکوہیں
Share

رحیم یارخان (بیوروچیف جہانگیرحسین)ملک کے سب سے بڑے مافیاشوگرملزمالکان کسانوں کا استحصال کر رہے ہیں اورگنے کی قیمتوں میں اضافہ نہ ہونے کے سبب کسان بری طرح متاثر ہیں شوگرملزمافیاکچے سے بڑے ڈاکوہیں تمام زرعی اجناس کا مرحلہ وار ختم کرنے کے بعد اب گنے کی فصل کا حق بھی کسان سے چھینا جا رہا ہے موجودہ مارکیٹ کی صورتحال اور ملک میں چینی کی موجودہ قیمتوں کے تناسب سے ہمارے گنے کی فصل کی قیمت کم از کم 1200 روپے من تک بنتی ہے لیکن شوگر ملز مالکان نے کسانوں کو انتہائی کم نرخوں پر مجبور کر رکھا ہے یہ مالکان کھرب پتی ہیں جو ہمیں لوٹ لوٹ کر پیسہ کمانے پر تلے ہیں اگر گنے کے ریٹ میں اضافہ نہ کیا گیا تو کسان شوگر ملوں کے باہر احتجاج اور دھرنا دیں گے اور پورے ملک میں احتجاجی تحریک چلائیں گے ہم فیلڈ مارشل سیدعاصم منیرسے اپیل کرتے ہیں کہ ملک کے زراعت کے شعبہ کوبچائیں۔ ان خیالات کااظہار چیئرمین کسان بچاؤ تحریک پاکستان چوہدری محمدیاسین نے چیئرمین آل پاکستان کسان فاؤنڈیشن سید محمود الحق بخاری، کسان اتحادکے ضلعی صدرمیاں عبدالصمد، پاکستان کسان اتحاد(خالدکھوکھرگروپ)کے ضلعی صدرحافظ ابوبکرتوصیف، جنرل سیکرٹری کسان بچاؤ تحریک پاکستان عامر عنی، کسان رہنما عبدالجلیل بندیشہ، ابراراحمدسلیمی، جام عمیرودیگرکسانوں کے ہمراہ ڈسٹرکٹ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ چوہدری محمدیاسین نے کہاکہ کسان اپنی محنت کی فصل کو منصفانہ قیمت پر بیچنے کے حق کے لیے کھڑا ہے اگر شوگر ملز مالکان نے کسانوں کے ساتھ انصاف نہیں کیا اور گنے کے نرخ بڑھائے نہیں تو ہم صرف مقامی سطح پر احتجاج تک محدود نہیں رہیں گے ہم پورے ملک میں منظم احتجاجی تحریک چلائیں گے شوگر ملز کے باہر دھرنا دیں گے اور ہر ضلع میں آواز بلند کریں گے تاکہ کسانوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے ہم اب خاموش نہیں رہیں گے اور اپنی محنت کے حقیقی صلہ کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے۔تمام رہنماؤں نے مشترکہ طور پر کہا کہ گنے کے کاشتکار شدید مالی دباؤ میں ہیں اور حکومت و متعلقہ حکام فوری طور پر کسانوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اقدامات کریں گنے کی قیمت 600روپے من کی جائے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ کسان تحریک مزید سخت اقدامات اٹھانے کے لیے تیار ہیں اگر گنے کی قیمت میں مناسب اضافہ نہ کیا گیا کسان بدحال ہیں اور انہیں اپنے گنے کو اونے پونے بھاؤ پر فروخت کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔حکومت و متعلقہ حکام فوری طور پر کسانوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اقدامات کریں انہوں نے خبردار کیا کہ کسان تحریک مزید سخت اقدامات اٹھانے کے لیے تیار ہیں اگر گنے کی قیمت میں مناسب اضافہ نہ کیا گیا۔
رحیم یارخان:چیئرمین کسان بچاؤتحریک پاکستان چوہدری محمدیاسین، چیئرمین آل پاکستان کسان فاؤنڈیشن سید محمود الحق بخاری، میاں عبدالصمد، حافظ ابوبکرتوصیف، عبدالجلیل بندیشہ، ابراراحمدسلیمی ودیگرکے ہمراہ ڈسٹرکٹ پریس کلب میں پریس کانفرنس کررہے ہیں دوسری جانب احتجاج کررہے ہیں

